کتاب: زکاۃ کے فضائل اور احکام - صفحہ 5
آنکھوں پر دو سیاہ نقطے ہونگے ، یہ سانپ اسکے گلے کا طوق ہوگا اور اسکے جبڑے کو پکڑ کر کہے گا : میں تیرا مال ہوں ،میں تیرا خزانہ ہوں۔‘‘ [ البخاری ] زکاۃ کن لوگوں پر فرض ہے ؟ زکاۃ ادا کرنے والے میں ان پانچ شرائط کا پایا جانا ضروری ہے ، اگر ان میں سے کوئی ایک شرط بھی نہ پائی جائے تو اس پر زکاۃ فرض نہیں ہوگی ۔ 1) اسلام : انسان مسلمان ہو ،غیر مسلم یا کافر شخص پر زکاۃ فرض نہیں ہے ۔ 2 ) صاحب نصاب ہو: یعنی اس کے پاس جو مال موجود ہو اس مخصوص نصاب(نصاب کی تشریح آگے بیان کی جارہی ہے ) کو پہنچتا ہو جس پر کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زکاۃ کو واجب قرار دیا ، اگر اس نصاب کو نہ پہنچے تو اس پر زکاۃ فرض نہیں ۔ 3) مکمل ملکیت :جس مال کی وہ زکاۃ دے رہا ہو وہ اس کی ملکیت اور تصرف میں ہو اگر وہ اس کی ملکیت یا تصرف میں نہیں تو اس پر زکاۃ بھی فرض نہیں ہے۔ 4) حولان حول :اس کا مطلب یہ ہے کہ اس مال کو اس کی ملکیت میں آئے ہوئے ایک سال کا عرصہ گذر چکا ہو،اگر کوئی سال مکمل ہونے سے پہلے ہی زکاۃ دینا چاہے تو اس شخص کی زکاۃ ادا ہوجائے گی ، لیکن اس مال پر زکاۃ سال گذرنے کے بعد ہی فرض ہوتی ہے ۔ 5) حریت : یعنی انسان آزاد ہو غلام نہ ہو،غلام پر چاہے اس کے پاس جتنا بھی مال