کتاب: زکاۃ کے فضائل اور احکام - صفحہ 14
زکاۃ دینے کے آداب 1۔ نیت کی درستگی :زکاۃ دینے والے شخص کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی نیت درست کرلے ، اپنی زکاۃ سے صرف اﷲ تعالیٰ کی رضا کا طلب گار ہو،اس کے بجائے اگر وہ دکھلاوا یا شہرت کی خواہش رکھتا ہو تو اس کی زکاۃ مقبول نہیں ہوگی ، بلکہ اس پر وہ سزا وعقاب کا بھی مستحق ہوگا۔ 2۔ حلال مال کا انتخاب :مسلمان جس مال کی زکاۃ دے ضروری ہے کہ وہ حلال طریقے سے کمایا ہوا ہو،ناجائز وسائل سے کمائے ہوئے مال کی زکاۃ اﷲ کے پاس قبول نہیں ہوگی ، رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :’’ اﷲ تعالیٰ چوری سے کئے ہوئے صدقہ کو قبول نہیں کرتا ،،۔(مسلم ) 3۔ اچھے مال کا انتخاب : زکاۃ دینے کیلئے انسان اپنے بہترین مال کا انتخاب کرے ، گھٹیا یا ردّی دینے سے اجتناب کرے ، فرمان باری ہے :’’ تم لوگ بھلائی ہرگز نہیں پاؤگے ،جب تک کہ اﷲ کی راہ میں وہ مال خرچ نہیں کروگے جسے تم محبوب رکھتے ہو ،، ( آل عمران :92) حضرت نافع کہتے ہیں : سیدنا عبد اﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما کو جب اپنے مال میں سے کوئی چیز پسند آجاتی تو وہ اسے اﷲ کی راہ میں خرچ کردیتے ۔ آپ کے غلام آپ کی اس عادت سے واقف تھے ، اس لئے جب وہ دیکھتے کہ آپ اب مسجد میں تشریف