کتاب: زکاۃ کے فضائل اور احکام - صفحہ 12
اسے اپنے ٹاپوں سے روندیں گے اور اپنے سینگوں سے ماریں گے ، جب سب اسکے اوپر سے گذر جائیں گے تو پہلے کو پھر لوٹایا جائے گا ، اور لوگوں کا فیصلہ ہونے تک اس کے ساتھ ایسا ہی ہوتا رہے گا ‘‘ [البخاری]۔ 7) خزانہ : اگر کسی کو کہیں سے کوئی دفینہ یا خزانہ مل گیا تو اس میں پانچواں حصہ ( %20)بطور زکاۃ کے بیت المال میں جمع کیا جائے گا ۔ ایک ضروری وضاحت کچھ لوگوں نے یہ بات بھی مشہور کر رکھی ہے کہ اگر کئی جنس مل کر ایک جنس کی زکاۃ کے برابر بن جاتے ہیں تو اس پر بھی زکاۃ فرض ہے ۔مثلااگر کسی کے پاس 50گرام سونا ہے ،اور اس کی موجودہ قیمت 350کویتی دینار بنتی ہے تو چونکہ 100کویتی دینار کرنسی میں زکاۃ بنتی ہے تو اس طرح اس شخص پر زکاۃ فرض ہے ۔اس کے متعلق عرض ہے کہ یہ بات درست نہیں ہے ، اس لئے کہ ہر جنس کی زکاۃ کا الگ اور مستقل حکم ہے ،اور اس جنس پر اسی وقت زکاۃ فرض ہوگی جب وہ اپنے نصاب کو پہنچ جائے۔دو جنسوں کو ملا کر زکاۃ دینے کی کوئی دلیل نہیں ہے ۔ کن چیزوں میں زکاۃ نہیں ہے ؟ رہائشی مکان : جس میں آدمی اپنے اپنی بیوی بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہو۔