کتاب: زکوۃ ، عشر اور صدقۃالفطر فضائل احکام و مسائل - صفحہ 3
٭ اور کلمۃ اللہ کی سربلندی کا وہ اہتمام بھی نہیں ہے جو زکاۃ کے ایک مصرف۔ فی سبیل اللہ۔ کے قدرے وسیع مفہوم و مطلب کا تقاضا ہے۔
٭ اسی طرح تالیف قلب کا بھی خاص اہتمام نہیں ہے جس کے ذریعے سے غیر مسلموں کو اسلام کی طرف راغب اور نو مسلموں کی کفالت کا آبرو مندانہ انتظام کیاجاسکتا ہے۔
اس کتاب میں ان تمام پہلوؤں کو نمایاں اور اجاگر کیاگیا ہے جو علماء اور دینی اداروں کے لیے بھی قابل غور وفکر ہیں اور اربابِ بست و کشاد کے لیے بھی لمحۂ فکریہ۔ اللہ کرے اس کتاب کی تالیف و اشاعت سے یہ مقصد حاصل ہوسکے۔ و ماعلینا الا البلاغ ۔
اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 1422ھ۔2001ء میں شائع ہوا تھا، اب نظرثانی اور عورتوں سے متعلقہ مسائل، نیز عامۃ الورود سوالات کے جوابات اور سعودی عرب کے عظیم فقیہہ اور مفتی شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کے بعض نہایت اہم فتاوی کے اضافوں کے ساتھ یہ جدید ایڈیشن پیش کیا جارہا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو ہم سب کے لیے نافع اور صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین
(حافظ) صلاح الدین یوسف
124/40شاداب کالونی، علامہ اقبال روڈ، گڑھی شاہو، لاہور۔
شعبان المعظم 1431ھ، جولائی 2010ء
موبائل 03214133675