کتاب: زکوۃ ، عشر اور صدقۃالفطر فضائل احکام و مسائل - صفحہ 23
سونے چاندی کی زکاۃ نہ دینے پر وعید قرآن شریف کی یہ آیت بھی انھی لوگوں کی وعید میں نازل ہوئی ہے جو اپنے سونے چاندی اور اپنے مال و دولت میں سے زکاۃ نہیں نکالتے: ﴿ وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّـهِ فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ﴿٣٤﴾ يَوْمَ يُحْمَىٰ عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوَىٰ بِهَا جِبَاهُهُمْ وَجُنُوبُهُمْ وَظُهُورُهُمْ ۖ هَـٰذَا مَا كَنَزْتُمْ لِأَنفُسِكُمْ فَذُوقُوا مَا كُنتُمْ تَكْنِزُونَ ﴾ ’’اور جو لوگ سونا چاندی بطورِ خزانہ جمع کرتے ہیں اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے تو انہیں دردناک عذاب کی خوشخبری سنادیجیے۔ جس دن کہ ان کی دولت کو دوزخ کی آگ میں تپایا جائے گا، پھر اس سے ان کے ماتھے، ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی (اور کہا جائے گا) یہ ہے تمہاری وہ دولت جسے تم نے جوڑ کر رکھا تھا، پس تم اپنی اس دولت اندوزی کا آج مزا چکھو۔‘‘[1] لیکن اس وعید سے وہ لوگ خارج ہیں جو اپنے مال میں سے زکاۃ نکالتے اور صدقہ خیرات کرتے رہتے ہیں ۔ جیسا کہ حدیث اور اثر میں اس کی صاف وضاحت آئی ہے جو پہلے بیان ہوچکے ہیں ۔ 8. ترک زکاۃ کی دنیاوی سزا اس اخروی عقوبت کے علاوہ اللہ تعالیٰ اس دنیا میں بھی اس قوم کو، جو زکاۃ کی
[1] التوبۃ 35,34:9۔