کتاب: زاد الخطیب (جلد4) - صفحہ 6
کتاب: زاد الخطیب (جلد4)
مصنف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
پبلیشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور
ترجمہ:
عرضِ مؤلف
الحمد للّٰه رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی أشرف الأنبیاء والمرسلین، وعلی آلہ وصحبہ أجمعین، ومن تبعہم بإحسان إلی یوم الدین……أما بعد
قارئین کرام ! ’ زاد الخطیب ‘ کی چوتھی جلد۔بحمد اللہ تعالیٰ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔میں سب سے پہلے اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں جس کی خصوصی توفیق سے یہ جلد پایۂ تکمیل کو پہنچی۔الحمدللّٰه حمدا کثیرا طیبا مبارکا فیہ۔
اس جلد میں بھی پہلی تینوں جلدوں کی طرح پچیس خطبات ہیں۔یوں زاد الخطیب کے خطبات کی تعداد بحمد للہ تعالیٰ سو پوری ہوگئی ہے۔اس جلد میں الحمد للہ بڑے اہم اور متنوع موضوعات آگئے ہیں۔
٭ مثلا قبولیت اعمال میں اخلاص کی اہمیت اور اس کے فضائل، ایمان کی لذت حاصل کرنے کے اہم اسباب، دین میں غلو کے خطرناک نتائج، امربالمعروف ونہی عن المنکر کی اہمیت اور اس کے فوائد وثمرات، تقویٰ کی اہمیت اور متقین کی صفات، فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار، اُمت محمدیہ کی خصوصیات۔
٭ ایک خطبہ ’ دعوت اہل حدیث اور منہج سلف صالحین کے اصول وضوابط ‘ پر ہے اور اس میں اہل حدیث کی دعوت اور ان کے منہج پر تفصیل سے گفتگو کی گئی ہے۔
٭ اسی طرح اخلاقیات میں بھی چند اہم موضوعات شامل ہیں۔مثلا تکبر کی مذمت اور تواضع کی اہمیت وفضیلت، حسد کی تباہ کاریاں، حیاء کی اہمیت اوراس کے فضائل……وغیرہ
٭ اس کے علاوہ اس جلد میں بعض احادیث کو موضوعِ خطبہ بنا کر قدرے تفصیل سے ان کی تشریح کی گئی ہے۔مثلا ( سبعۃ یظلہم اللّٰه فی ظلہ……) کی روشنی میں عرش باری تعالیٰ کے سائے میں جگہ پانے والے خوش نصیبوں کا ذکر، ( اجتنبوا السبع الموبقات……) کی روشنی میں سات تباہ کن گناہوں کا تذکرہ، ( ثلاث کفارات……) کی روشنی میں گناہوں کا کفارہ بننے والے امور، درجات کی بلندی کا سبب بننے والے امور، نجات کا سبب بننے والے اور ہلاکت وبربادی کا سبب والے امور۔
٭ اسی طرح رقائق میں بھی چند موضوعات شامل ہیں۔مثلا دنیا کی حقیقت، جنت کے محلات اور مکفرات الذنوب وغیرہ۔
٭ تیسری جلد میں سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سیرت طیبہ کے بارے میں ایک خطبہ شامل تھا۔جبکہ اس