کتاب: زاد الخطیب (جلد4) - صفحہ 469
عزیزان گرامی ! اب ہم اُن اعمال کا تذکرہ کرتے ہیں جو ایک سے دو منٹ میں کئے جا سکتے ہیں اور اُن کے ذریعے بہت سے فوائد وثمرات حاصل کئے جا سکتے ہیں۔یہ ایسے اعمال ہیں جو خاص طور پر انتظار کے اوقات میں کئے جا سکتے ہیں۔یعنی ان کیلئے کوئی وقت خاص نہیں کرنا پڑتا، بلکہ جب بھی وقت ملے آپ انھیں کر سکتے ہیں۔مثلا آپ ڈاکٹر کے پاس گئے، مریضوں کے رش کی وجہ سے آپ کو انتظار کرنا پڑا، یا آپ سفر کررہے ہیں اور آپ کا سفر کئی گھنٹوں کا ہے، یا آپ گاڑی ڈرائیو کررہے ہیں اور آپ کو کسی سگنل پر ایک سے دو منٹ کیلئے رکنا پڑتا ہے، یا آپ بس سٹینڈ یا ریلوے اسٹیشن یا ائیر پورٹ پر جاتے ہیں اور آپ کو انتظار کرنا پڑتا ہے…………تو اِس دوران آپ متعدد اعمال کر سکتے ہیں۔وہ کون سے اعمال ہیں ؟ آپ کی بھر پور توجہ مطلوب ہے :
1۔آپ ایک منٹ میں دس مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھ سکتے ہیں۔
اور اس کی فضیلت یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ( مَنْ قَرَأَ قُُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ حَتّٰی یَخْتِمَہَا عَشْرَ مَرَّاتٍ، بَنَی اللّٰہُ لَہُ قَصْرًا فِی الْجَنَّۃِ )
’’ جو شخص مکمل سورتِ اخلاص دس مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالی اس کیلئے جنت میں ایک محل بنا دیتا ہے۔‘‘[1]
اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو جو اِس سورت سے محبت کرتا تھا اور کثرت سے پڑھتا تھا، اسے فرمایا تھا: ( حُبُّکَ إِیَّاہَا أَدْخَلَکَ الْجَنَّۃَ )
’’ اُس سے تیری محبت نے تجھے جنت میں داخل کردیا ہے۔‘‘[2]
2۔آپ ایک منٹ میں قرآن مجید کا ایک صفحہ اور دو منٹ میں دو صفحے تلاوت کر سکتے ہیں۔اور آپ کو معلوم ہے کہ قرآن مجید کے ہر ہر حرف پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اگر ایک صفحے میں پندرہ سطریں ہوں اور ہر سطر میں تقریبا تیس حرف ہوں تو ایک صفحے میں چار سو پچاس حرف بنتے ہیں۔اِس کو دس سے ضرب دیں تو ساڑھے چار ہزار نیکیاں بنتی ہیں۔
3۔آپ دو منٹ میں سومرتبہ ( سبحان اللّٰه وبحمدہ ) پڑھ سکتے ہیں جس کی فضیلت یہ ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادد فرمایا :
( مَنْ قَالَ سُبْحَان اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ، فِیْ یَوْمٍ مِائَۃَ مَرَّۃٍ، حُطَّتْ عَنْہُ خَطَایَاہُ وَإِنْ کَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ ) [3]
’’ جو شخص دن میں سو مرتبہ ( سبحان اللہ وبحمدہ) پڑھ لے تو اس کے گناہ مٹا دئیے جاتے ہیں خواہ
[1] السلسلۃ الصحیحۃ :589
[2] صحیح البخاری:774م
[3] صحیح البخاری:6405