کتاب: زاد الخطیب (جلد4) - صفحہ 456
مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
اہم عناصرِ خطبہ :
1۔فارغ وقت ایک بہت بڑی نعمت ہے
2۔فارغ وقت کو ضائع اور برباد کرنے کے مختلف ذرائع
3۔وقت اور زمانے کی اہمیت
4۔کم وقت میں بہت سے فوائد وثمرات حاصل کرنے کے ذرائع
پہلا خطبہ
محترم حضرات ! اللہ تعالی نے ہم پر بے شمار اور ان گنت احسانات کئے ہیں۔اور ہمیں لا تعداد نعمتوں سے نوازا ہے۔اللہ تعالی کا فرمان ہے :
﴿ اَللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآئِ مَآئً فَاَخْرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّکُمْ وَ سَخَّرَلَکُمُ الْفُلْکَ لِتَجْرِیَ فِی الْبَحْرِ بِاَمْرِہٖ وَ سَخَّرَلَکُمُ الْاَنْھٰرَ﴾[1]
’’ اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمان سے پانی برسایا۔پھر اس کے ذریعے تمھارے کھانے کو پھل پیدا کئے۔اور اس نے تمھارے لئے کشتیوں کو مسخر کیا کہ اس کے حکم سے سمندر میں رواں ہوں۔اور دریاؤں کو بھی تمھارے لئے مسخر کیا۔‘‘
پھر فرمایا : ﴿وَسَخَّرَ لَکُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ دَآئِبَیْنِ وَسَخَّرَ لَکُمُ الَّیْلَ وَ النَّھَارَ ٭ وَ اٰتٰکُمْ مِّنْ کُلِّ مَا سَاَلْتُمُوْہُ وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰہِ لَا تُحْصُوْھَااِنَّ الْاِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ کَفَّارٌ﴾[2]
’’ اور اس نے تمھارے لئے سورج اور چاند کو مسخر کیا جو لگاتار چل رہے ہیں۔اور رات اور دن کو بھی تمھاری خاطر کام پر لگا دیا۔اور جو کچھ بھی تم نے اللہ سے مانگا، اس نے تمھیں وہ سب کچھ عطا کیا۔اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننا چاہو تو کبھی ان کا حساب نہیں رکھ سکو گے۔بے شک انسان تو ہے ہی بے انصاف اور نا شکرا۔‘‘
ان آیات میں غور کریں تو اللہ تعالی نے اپنی متعدد نعمتوں میں سے ایک نعمت خاص طور پر ذکر فرمائی اور وہ ہے : دن اور رات کو انسانوں کیلئے مسخر کرنا۔اور دن اور رات ہی در حقیقت ’ وقت ‘ ہیں اور انسان کی زندگی دن اور
[1] ابراہیم14 :32
[2] ابراہیم14 :33۔34