کتاب: زاد الخطیب (جلد4) - صفحہ 453
24۔کفارۂ مجلس
مجلس سے اٹھ کر جاتے ہوئے یہ دعا پڑھنی چاہیے : (( سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ أَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوْبُ إِلَیْکَ))
’’ اے اللہ ! تو پاک ہے او راپنی تعریف کے ساتھ ہے۔میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں،میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔‘‘
اس دعا کو پڑھنے کا فائدہ یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں ارشاد فرمایا : ( کَفَّارَۃٌ لِمَا یَکُونُ فِی الْمَجْلِسِ ) [1]
’’ دوران مجلس جو گناہ سرزد ہوتے ہیں، انہیں معاف کردیا جاتا ہے۔‘‘
25۔سلام کو پھیلانا اور اچھی گفتگو کرنا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :((إِنَّ مِنْ مُوْجِبَاتِ الْمَغْفِرَۃِ : بَذْلُ السَّلَامِ وَحُسْنُ الْکَلَام))
’’ مغفرت کا موجب بننے والے امور میں سے سلام پھیلانا اور اچھی گفتگو کرنا بھی ہے۔‘‘[2]
26۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
((مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ وَاحِدَۃً، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ عَشْرَصَلَوَاتٍ، وَحَطَّ عَنْہُ عَشْرَ خَطِیْئَاتٍ، وَرَفَعَ لَہُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ)) [3]
’’ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے،اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجات بلند کرتا ہے۔‘‘
سامعین محترم ! ہم نے گناہوں کو مٹانے والے اعمال کا تذکرہ کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو ان اعمال کی توفیق دے اورہمارے گناہوں کو مٹا دے اور ہمیں اپنی رضامندی اور خوشنودی سے نوازے۔آمین
[1] سنن أبی داؤد :4859۔الألبانی : حسن صحیح
[2] رواہ الطبرانی وصححہ الألبانی فی صحیح الترغیب والترہیب :2699
[3] صحیح الجامع :6359