کتاب: زاد الخطیب (جلد4) - صفحہ 442
وفی روایۃ : ( وَبَنَی لَہُ بَیْتًا فِی الْجَنَّۃِ ) [1] ’’ جو شخص بازار میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھے : (( لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَہُوَ حَیٌّ لَا یَمُوْتُ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ، وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ )) تو اللہ تعالی اس کیلئے دس لاکھ نیکیاں لکھ دیتا ہے، دس لاکھ گناہ مٹا دیتا ہے اور دس لاکھ درجے بلند کردیتا ہے۔‘‘ جبکہ اِس حدیث کی ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’ اور اس کیلئے جنت میں ایک گھر بنا دیتا ہے۔‘‘ آخر میں اللہ تعالی سے ایک بار پھر یہی دعا ہے کہ وہ ہم سب کو جنت کے محلات نصیب فرمائے۔آمین
[1] جامع الترمذی :3428،3429۔وحسنہ الألبانی