کتاب: زاد الخطیب (جلد4) - صفحہ 398
میں ان تصویروں کو رکھ دیتے تھے۔یہ اللہ کے نزدیک سب سے برے لوگ تھے۔‘‘ اسی طرح رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (( لَعَنَ اللّٰہُ مَنْ ذَبَحَ لِغَیْرِ اللّٰہِ)) [1] ’’اس شخص پر اللہ کی لعنت ہو جس نے غیر اللہ کیلئے ( جانور ) ذبح کیا۔‘‘ غیر اللہ کیلئے جانور ذبح کرنا بھی شرک ہے۔اور جو شخص یہ عمل کرتا ہے وہ اللہ کی لعنت کا مستحق ہوتا ہے۔ 2۔اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ایذاپہنچانا اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿ اِنَّ الَّذِیْنَ یُؤذُوْنَ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ لَعَنَھُمُ اللّٰہُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ وَ اَعَدَّ لَھُمْ عَذَابًا مُّھِیْنًا ﴾ [2] ’’ وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ایذا پہنچاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں اللہ کی لعنت برستی ہے اور اللہ نے ان کیلئے رسوا کن عذاب تیار کیا ہے۔‘‘ اللہ تعالی کو ایذا پہنچانے کی کئی صورتیں ہیں۔مثلا یہ کہا جائے کہ اللہ کا بیٹا ہے ! جبکہ اللہ تعالی اولاد سے پاک ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا ٭ لَقَدْ جِئْتُمْ شَیْئًا اِدًّا ٭ تَکَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرْنَ مِنْہُ وَ تَنْشَقُّ الْاَرْضُ وَ تَخِرُّ الْجِبَالُ ھَدًّا ٭ اَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمٰنِ وَلَدًا ﴾[3] ’’ اُن کا کہنا یہ ہے کہ رحمن نے بھی اولاد اختیار کی ہے ! یقینا تم بہت بری اور بھاری چیز لائے ہو، جس کی وجہ سے قریب ہے کہ آسمان پھٹ جائیں، زمین شق ہو جائے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جائیں، کہ انھوں نے رحمن کیلئے اولاد کا دعوی کیا ! ‘‘ یا یہ کہا جائے کہ کائنات کے نظام کو چلانے میں کوئی اللہ تعالی کا معاون ومددگار ہے ! یا اس کا شریک ہے ! جبکہ اللہ تعالی کو کسی معاون ومددگار کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اس کا شریک ہے۔ ﴿ قُلِ ادْعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ لَا یَمْلِکُوْنَ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ فِی السَّمٰوَاتِ وَلَا فِی الْاَرْضِ وَمَا لَہُمْ فِیْہِمَا مِنْ شِرْکٍ وَّمَا لَہٗ مِنْہُمْ مِنْ ظَہِیْرٍ٭ وَلَا تَنْفَعُ الشَّفَاعَۃُ عِنْدَہٗ [4]
[1] صحیح مسلم :1978 [2] الأحزاب33 :57 [3] مریم19 : 88۔91 [4] سبأ34 : 22۔23