کتاب: زاد الخطیب (جلد4) - صفحہ 232
اورحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( أَلَا الدُّنْیَا مَلْعُونَۃٌ، مَلْعُونٌ مَا فِیْہَا إِلَّا ذِکْرَ اللّٰہِ وَمَا وَالَاہُ، أَوْ عَالِمًا أَوْ مُتَعَلِّمًا )) ’’ خبر دار ! دنیا اور اس کے اندر جو کچھ ہے سب ملعون ہے، سوائے اللہ کے ذکر کے اور جو عمل اللہ کو پسندیدہ ہو۔اور عالم یا متعلم۔‘‘[1] دنیا ایک فتنہ ہے ! حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( إِنَّ الدُّنْیَا حُلْوَۃٌ خَضِرَۃٌ، وَإِنَّ اللّٰہَ مُسْتَخْلِفُکُمْ فِیْہَا، فَیَنْظُرُ کَیْفَ تَعْمَلُونَ، فَاتَّقُوا الدُّنْیَا وَاتَّقُوا النِّسَائَ، فَإِنَّ أَوَّلَ فِتْنَۃِ بَنِیْ إِسْرَائِیْلَ کَانَتْ فِی النِّسَائِ)) [2] ’’ بے شک دنیا میٹھی اور سرسبز وشاداب ہے۔اور اللہ تعالی تمھیں اس میں ( دوسری قوموں کا )جانشین بنانے والا ہے، تاکہ وہ دیکھ لے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو ! لہٰذا تم دنیا ( کے فتنے میں مبتلا ہونے ) سے بچتے رہنا۔اور اسی طرح عورتوں کے فتنے سے بھی بچتے رہنا کیونکہ بنو اسرائیل کو سب سے پہلے عورتوں کے فتنے میں مبتلا کیا گیا تھا۔‘‘ اور اسی لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابۂ کرام کو اِس بات کی خصوصی تعلیم دیا کرتے تھے کہ دنیا میں ایک اجنبی یا ایک مسافر کی طرح رہو اور اس کے ساتھ دل نہ لگاؤ، کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کے فتنے میں مبتلا ہو جاؤ۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھا اور ارشاد فرمایا: ((کُنْ فِیْ الدُّنْیَا کَأَنَّکَ غَرِیْبٌ أَوْ عَابِرُ سَبِیْلٍ)) ’’ دنیا میں ایک اجنبی یا ایک مسافر کی طرح رہو۔‘‘ اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے : (( إِذَا أَمْسَیْتَ فَلَا تَنْتَظِرِ الصَّبَاحَ، وَإِذَا أَصْبَحْتَ فَلَا تَنْتَظِرِ الْمَسَائَ، وَخُذْ مِنْ صِحَّتِکَ لِمَرَضِکَ، وَمِنْ حَیَاتِکَ لِمَوْتِکَ )) [3] ’’ جب شام ہو جائے تو صبح کا انتظار مت کرو اورجب صبح ہو جائے تو شام کا انتظار مت کرو۔اور تندرستی کی حالت میں اتنا عمل کر لو کہ جو بیماری کی حالت میں بھی کافی ہو جائے۔اور اپنی زندگی میں اس قدر نیکیاں کما لوکہ جو
[1] جامع الترمذی : 2322۔سنن ابن ماجہ : 4112۔وحسنہ الألبانی [2] صحیح مسلم : 2742 [3] صحیح البخاری۔الرقاق باب قول النبی صلي اللّٰه عليه وسلم ( کن فی الدنیا کأنک غریب……) : 6416