کتاب: زاد الخطیب (جلد4) - صفحہ 166
2۔ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
(( مَنْ فَارَقَ الرُّوْحُ جَسَدَہُ وَہُوَ بَرِیٌٔ مِنْ ثَلَاثٍ دَخَلَ الْجَنَّۃَ : اَلْکِبْرُ وَالدَّیْنُ وَالْغُلُولُ))
’’ جس آدمی کی روح اس کے جسم سے اس حالت میں نکلے کہ وہ تین چیزوں سے بری ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگا : تکبر، قرض اور خیانت۔‘‘[1]
ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہم سب کو اہل جنت میں شامل فرمائے اور ہمیں جہنم سے اپنی پناہ میں رکھے۔آمین
وآخر دعوانا أن الحمد للّٰه رب العالمین
[1] صحیح الجامع للألبانی :6411۔ورواہ ابن ماجہ :2412۔وصححہ الألبانی