کتاب: زاد الخطیب (جلد4) - صفحہ 132
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
﴿ یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اذْکُرُوا اللّٰہَ ذِکْرًا کَثِیْرًا ٭ وَّسَبِّحُوْہُ بُکْرَۃً وَّأَصِیْلًا ﴾[1]
’’ اے ایمان والو ! تم اللہ تعالیٰ کا ذکر کثرت سے کیا کرو اور صبح وشام اس کی تسبیح بیان کیا کرو۔‘‘
اور جو مومن مرد اور مومنہ عورتیں کثرت سے اللہ تعالی کا ذکر کرتے ہوں انھیں اللہ تعالی نے مغفرت اور اجر عظیم کی خوشخبری دی ہے۔اللہ تعالی کا فرمان ہے :
﴿ إِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤمِنِیْنَ وَالْمُؤمِنَاتِ وَالْقٰنِتِیْنَ وَالْقٰنِتَاتِ وَالصّٰدِقِیْنَ وَالصّٰدِقَاتِ وَالصّٰبِرِیْنَ وَالصّٰبِرَاتِ وَالْخٰشِعِیْنَ وَالْخٰشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِیْنَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّائِمِیْنَ وَالصَّائِمَاتِ وَالْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَہُمْ وَالْحٰفِظَاتِ وَالذَّاکِرِیْنَ اللّٰہَ کَثِیْرًا وَّالذَّاکِرَاتِ أَعَدَّ اللّٰہُ لَہُمْ مَّغْفِرَۃً وَّأَجْرًا عَظِیْمًا﴾ [2]
’’ بے شک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، مومن مرد اور مومن عورتیں، فرمانبرداری کرنے والے مرد اور فرمانبرداری کرنے والی عورتیں، راست باز مرد اور راست باز عورتیں، صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں، عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں، صدقہ کرنے والے مرد اور صدقہ کرنے والی عورتیں، روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں، بکثرت اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں، ان سب کیلئے اللہ تعالیٰ نے مغفرت اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔‘‘
یاد رہے کہ اللہ کے ذکر سے مراد ہر وہ عمل ہے جس سے اللہ تعالی راضی ہو اور اس کا تقرب حاصل ہو، چاہے وہ دل کا عمل ہو یا بدن کا۔چاہے وہ قول ہو یا فعل ہو۔خواہ وہ اللہ تعالیٰ کی تعریف ہو یاعلمِ نافع کا حصول ہو۔چاہے وہ کلمۂ حق کہنا ہو یا وعظ ونصیحت کرناہو۔چاہے وہ امر بالمعروف ہو یا نہی عن المنکر ہو۔اِس جیسی باقی ساری عبادات اللہ تعالیٰ کے ذکر میں شامل ہیں۔
تاہم قرآن مجید کی تلاوت کرنا اور خصوصا ان سورتوں کو بار بار پڑھنا جن میں اللہ رب العزت کے اوصاف حمیدہ کا تذکرہ ہو یا اس کی قدرت کی نشانیاں ذکر کی گئی ہوں، اس کی اللہ تعالی سے اظہار ِ محبت میں خاص اہمیت ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو ایک لشکر کا امیر بنا کر بھیجا۔چنانچہ وہ جب
[1] الأحزاب33 : 41۔42
[2] الأحزاب 33: 35