کتاب: زاد الخطیب (جلد4) - صفحہ 127
((وَعَدَنِیْ رَبِّیْ أَنْ یُدْخِلَ الْجَنَّۃَ مِنْ أُمَّتِیْ سَبْعِیْنَ أَلْفًا َلا حِسَابَ عَلَیْہِمْ وَلَا عَذَابَ، مَعَ کُلِّ أَلْفٍ سَبْعُوْنَ أَلْفًا، وَثَلَاثُ حَثَیَاتٍ مِنْ حَثَیَاتِ رَبِّیْ))
’’ میرے رب نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ میری امت سے ستر ہزار افراد کو جنت میں داخل کرے گا جن پر نہ حساب ہو گا اور نہ عذاب۔ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزار افراد اورہو نگے اور اس کے علاوہ تین چُلُّو میرے رب کی چلووں میں سے۔‘‘[1]
آخر میں اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں بھی، ہمارے والدین، ہمارے بیوی بچے اور بہن بھائیوں کو بھی ان خوش نصیب لوگوں میں شامل فرمائے جنھیں وہ اپنے فضل وکرم کے ساتھ بغیر حساب کے جنت میں داخل کرے گا۔آمین……وآخر دعوانا أن الحمد للّٰه رب العالمین
[1] سنن ابن ماجہ : 4286۔وصححہ الألبانی