کتاب: زاد الخطیب (جلد3) - صفحہ 44
4۔ اچھے کردار والے
اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿اِنَّ رَحْمَتَ اللّٰہِ قَرِیْبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِیْنَ﴾’’ بے شک اللہ کی رحمت اچھے کردار والے لوگوں کے قریب ہے۔‘‘[1]
5۔ نماز پڑھنے ، زکاۃ دینے اور اطاعت ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم کرنے والے
اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿ وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَاَطِیعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ﴾
’’ اور تم نماز قائم کرو اور زکاۃ دیتے رہو اور سول کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔‘‘[2]
6۔ عمل صالح کرنے والے
اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿ فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَیُدْخِلُہُمْ رَبُّہُمْ فِیْ رَحْمَتِہٖ ذٰلِکَ ہُوَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ ﴾
’’ رہے وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو اللہ انھیں اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔یہی واضح کامیابی ہے۔‘‘[3]
7۔ استغفار کرنے والے
اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿لَوْلاَ تَسْتَغْفِرُوْنَ اللّٰہَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ ﴾ ’’ تم اللہ سے بخشش کیوں نہیں طلب کرتے تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔‘‘[4]
8۔ مومنوں کے درمیان صلح کرانے اور اللہ سے ڈرنے والے
اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿ اِِنَّمَا الْمُؤمِنُوْنَ اِِخْوَۃٌ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَ اَخَوَیْکُمْ وَاتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ ﴾
’’مومن تو سب آپس میں بھائی بھائی ہیں۔لہذا اپنے بھائیوں کے درمیان صلح کرا دیا کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر حم کیا جائے۔‘‘[5]
9۔ مصیبت کے وقت صبر کرنے والے
اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿ وَ بَشِّرِ الصّٰبِرِیْنَ ٭ الَّذِیْنَ اِذَآ اَصَابَتْھُمْ مُّصِیْبَۃٌ قَالُوْ ٓا اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ ٭
[1] [الأعراف:۵۶]
[2] [النور:۵۶]
[3] [الجاثیۃ:۳۰]
[4] [النمل:۴۶]
[5] [الحجرات:۱۰]