کتاب: زاد الخطیب (جلد3) - صفحہ 26
بغیر اسی شرک پر اس کی موت واقع ہو تو اسلام اس کے بارے میں یہ فیصلہ کرتا ہے کہ﴿ اِنَّہُ مَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ وَمَاْوَاہُ النَّارُ ﴾ ’’ یقین مانو کہ جو شخص اﷲ کے ساتھ شرک کرتا ہو تو اﷲ تعالیٰ نے اس پر جنت حرام کردی ہے اور اس کا ٹھکانا جہنم ہی ہے۔ ‘‘[1] اور حضرت عبد اﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(مَنْ مَّاتَ وَہُوَ یَدْعُوْ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ نِدًّا دَخَلَ النَّارَ) ’’ جس شخص کی موت اس حالت میں آئی کہ وہ اﷲ کے علاوہ کسی اور شریک کو پکارتا تھاتو وہ جہنم میں جائے گا۔‘‘ [2] معبود برحق(اللہ تعالی)کے بارے میں یہ تو ہے مسلمانوں کا عقیدہ ‘جبکہ نصاری کے ہاں عقیدۂ تثلیث پایا جاتا ہے یعنی ان کے نزدیک اللہ تین ہیں:اللہ ، عیسی اور روح القدس۔پھر یہ تینوں مل کر ایک الٰہ ہی بنتا ہے۔اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿ لَقَدْ کَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللّٰہَ ثَالِثُ ثَلٰثَۃٍ وَ مَا مِنْ اِلٰہٍ اِلَّآ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ وَ اِنْ لَّمْ یَنْتَھُوْا عَمَّا یَقُوْلُوْنَ لَیَمَسَّنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْھُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ ﴾ ’’ وہ لوگ یقیناکفر کر چکے جنھوں نے یہ کہا کہ اللہ تین کا تیسرا ہے حالانکہ الٰہ تو بس ایک ہی ہے۔اور اگر وہ اپنی باتوں سے باز نہ آئے تو ان میں سے جنھوں نے کفر کا ارتکاب کیا انھیں المناک عذاب ہو گا۔‘‘[3] جبکہ بعض نصاری نے کہا کہ مسیح ابن مریم ہی اللہ ہے !اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿لَقَدْ کَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللّٰہَ ھُوَ الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ وَ قَالَ الْمَسِیْحُ یٰبَنِیْٓ اِسْرَآئِ یْلَ اعْبُدُوا اللّٰہَ رَبِّیْ وَ رَبَّکُمْ﴾ ’’ بلا شبہ ان لوگوں نے کفر کیا جنھوں نے یہ کہا کہ ’ مسیح ابن مریم ہی اللہ ہے ‘ حالانکہ مسیح نے تو یہ کہا تھا کہ ’اے بنو اسرائیل ! تم اللہ کی ہی عبادت کرو جو میرا اور تمھارا رب ہے۔‘‘ [4] 2۔ اللہ رب العزت کے بارے میں مسلمانوں کا عقیدہ یہ ہے کہ نہ اللہ تعالی کی اولاد ہے اورنہ اس کے ماں باپ ہیں۔سورۃ الاخلاص میں اللہ تعالی نے اسی چیز کو بیان کیا ہے۔جبکہ نصاری نے عیسی علیہ السلام کو اور یہود نے عزیر علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا قرار دیا۔ ﴿وَ قَالَتِ الْیَھُوْدُ عُزَیْرُ نِ ابْنُ اللّٰہِ وَ قَالَتِ النَّصٰرَی الْمَسِیْحُ ابْنُ اللّٰہِ ذٰلِکَ قَوْلُھُمْ بِاَفْوَاھِھِمْ یُضَاھِؤنَ قَوْلَ
[1] [ المائدۃ:۷۲] [2] [البخاری:۴۴۹۷] [3] [المائدۃ:۷۳] [4] [المائدۃ:۷۲]