کتاب: زاد الخطیب (جلد3) - صفحہ 13
کتاب: زاد الخطیب (جلد3)
مصنف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
پبلیشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور
ترجمہ:
اسلام کا عام فہم تعارف
اہم عناصرِ خطبہ:
1۔ اسلام ہی اللہ تعالی کا دین ِ برحق ہے
2۔ اسلام ہی تمام انبیائے کرام علیہم السلام کا دین تھا
3۔ اسلام کسے کہتے ہیں ؟
4۔ اسلام کی بعض خصوصیات
5۔ اسلام کی اہم تعلیمات
پہلا خطبہ
محترم حضرات ! اللہ تعالی کابے انتہاء شکر ہے کہ اس نے ہمیں مسلمان بنایا اور دین ِ برحق(دین اسلام)کو قبول کرنے کی توفیق دی۔یہ اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے ! کیونکہ دین ِ اسلام ہی اللہ تعالی کا دین ِ برحق ہے۔اس کے علاوہ جتنے دین ہیں وہ سب کے سب باطل ہیں اور جو لوگ دین اسلام کے علاوہ کسی اور دین کے پیروکار ہیں وہ یقینا دنیا میں بھی خسارے میں ہیں اور آخرت میں بھی وہ یقینا خسارہ ہی پائیں گے اور انھیں اللہ تعالی کی ناراضگی اور اس کے عذاب کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
آج کے خطبۂ جمعہ میں ہم اسی دین ِ برحق(یعنی اسلام)کے بارے میں گفتگو کریں گے۔اسلام کی حقانیت کو واضح کرتے ہوئے اس کا حقیقی مفہوم بیان کریں گے۔اس کی بعض خصوصیات کی طرف اشارہ کریں گے اور اسلام کی اہم تعلیمات اور احکام وآداب پر روشنی ڈالیں گے۔ان شاء اللہ تعالی
1۔ اللہ تعالی کے نزدیک سچا اور برحق دین ’ اسلام ‘ ہے۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الْاِسْلَام﴾