کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 57
کرتے ہوئے اپنی اجتماعی زندگی گذارتے ہیں وہ اللہ کی رحمتوں کے مستحق ہیں ۔ جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام مومنوں کو ایک جسم کی مانند قرار دیتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں : (( مَثَلُ الْمُؤْمِنِیْنَ فِیْ تَوَادِّہِمْ وَتَرَاحُمِہِمْ وَتَعَاطُفِہِمْ مَثَلُ الْجَسَدِ الْوَاحِدِ إِذَا اشْتَکیٰ مِنْہُ عُضْوٌ تَدَاعیٰ لَہُ سَائِرُ الْجَسَدِ بِالسَّہَرِ وَالْحُمّٰی)) [1] ’’ مومنوں کی مثال ‘ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرنے ، ایک دوسرے پر ترس کھانے اور ایک دوسرے پر شفقت کرنے میں ایک جسم کی مانند ہے کہ جب اس کا ایک عضو بیمار ہوتا ہے تو سارا جسم اس کیلئے بخار کے ساتھ تڑپ اٹھتا ہے اور اس کی وجہ سے بیدار رہتا ہے۔ ‘‘ اِسلامی بھائی چارہ اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو بھائی بھائی بنا کر ان پر بہت بڑا احسان کیا اور اس احسان کو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں خاص طور پر ذکر فرمایا اور مسلمانوں کو یہ نعمت یوں یاد دلائی : ﴿وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللّٰہِ جَمِیْعًا وَّلاَ تَفَرَّقُوا وَاذْکُرُوا نِعْمَتَ اللّٰہِ عَلَیْْکُمْ إِذْ کُنتُمْ أَعْدَائً فَأَلَّفَ بَیْنَ قُلُوبِکُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِہِ إِخْوَانًا وَکُنتُمْ عَلَی شَفَا حُفْرَۃٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنقَذَکُم مِّنْہَا کَذَلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمْ آیَاتِہِ لَعَلَّکُمْ تَہْتَدُونَ ﴾ [2] ’’تم سب اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور فرقوں میں مت بٹو اور اپنے اوپر اللہ کی نعمت کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے ، پھر اس نے تمھارے دلوں میں الفت پیدا کردی اور تم اس کے فضل سے بھائی بھائی بن گئے اور( یاد کرو جب ) تم جہنم کے گڑھے کے کنارے پر پہنچ چکے تھے تو اس نے تمھیں اس سے بچا لیا ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ تمھارے لئے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پا جاؤ ۔‘‘ نیز فرمایا : ﴿وَأَلَّفَ بَیْْنَ قُلُوبِہِمْ لَوْ أَنفَقْتَ مَا فِی الأَرْضِ جَمِیْعًا مَّا أَلَّفْتَ بَیْنَ قُلُوبِہِمْ وَلَـکِنَّ اللّٰہَ أَلَّفَ بَیْنَہُمْ إِنَّہُ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌ ﴾[3] ’’ اس ( اللہ ) نے مومنوں کے دلوں میں الفت پیدا کی ، اگر آپ زمین پر موجود تمام چیزیں خرچ کر ڈالتے تو پھر بھی آپ ان کے دلوں میں الفت پیدا نہ کر سکتے ، لیکن اللہ تعالیٰ نے ان میں محبت پیدا کر دی جو غالب اور
[1] صحیح البخاری :6011، صحیح مسلم :2586 [2] آل عمران 3:103 [3] الأنفال8: 63