کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 559
کو دور کرے ۔‘‘ یعنی ایک تنگ حال کی تنگی وپریشانی دور کرنے سے اللہ تعالیٰ اس کی دعا کو قبولیت سے نوازتا ہے اور اس کی پریشانیاں دور کردیتا ہے ۔ برادران اسلام! ہم نے خطبہ کے آغاز میں دو سوال ذکر کئے تھے ، ایک یہ کہ خوشگوار زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے اور کامیاب زندگی کے اصول کونسے ہیں ؟ اور دوسرا یہ کہ دنیا میں پریشانیوں ، دکھوں اور مصائب وآلام سے نجات پانے کے اصول کیا ہیں؟ ہمیں امید ہے کہ ان دونوں سوالوں کے جوابات کافی حد تک دئیے جا چکے ہیں ۔ اگرچہ ان اصولوں میں سے بعض میں مزید تفصیل کی جا سکتی تھی لیکن اختصار کے پیش نظر فی الحال اسی پر اکتفاء کرتے ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہم سب کو خوشگوار زندگی نصیب کرے ، ایمان وعمل کی سلامتی دے اور ہمیں تمام پریشانیوں، دکھوں اور صدموں سے محفوظ رکھے ۔ آمین ثم آمین