کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 524
تَأْخُذُہُ النَّارُ إِلٰی حُجْزَتِہٖ،وَمِنْہُمْ مَّنْ تَأْخُذُہُ النَّارُ إِلٰی عُنُقِہٖ، وَمِنْہُمْ مَّنْ تَأْخُذُہُ النَّارُ إِلٰی تَرْقُوَتِہٖ )) [1] ’’ جہنمیوں میں بعض لوگ وہ ہوں گے جنھیں جہنم کی آگ ٹخنوں تک جلائے گی ۔ اور ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہوں گے جنھیں وہ ان کے گھٹنوں تک جلائے گی ۔ اور ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہوں گے جنھیں وہ ان کے نیفے ( ازار باندھنے کی جگہ ) تک جلائے گی ۔ اور ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہوں گے جنھیں وہ ان کی گردن تک جلائے گی ۔ اور ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہوں گے جنھیں وہ ان کی ہنسلی تک جلائے گی ۔‘‘ (۱۵) جہنمیوں کی چیخ وپکار اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:﴿وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَہُمْ نَارُ جَہَنَّمُ لاَ یُقْضٰی عَلَیْہِمْ فَیَمُوْتُوْا وَلاَیُخَفَّفُ عَنْہُمْ مِّنْ عَذَابِہَا کَذٰلِکَ نَجْزِیْ کُلَّ کَفُوْرٍ . وَہُمْ یَصْطَرِخُوْنَ فِیْہَا رَبَّنَا أَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَیْرَ الَّذِیْ کُنَّا نَعْمَلُ أَوَلَمْ نُعَمِّرْکُمْ مَّا یَتَذَکَّرُ فِیْہِ مَنْ تَذَکَّرَ وَجَآئَ کُمُ النَّذِیْرُ فَذُوْقُوْا فَمَا لِلظَّالِمِیْنَ مِنْ نَّصِیْرٍ﴾ [2] ’’ اور اہلِ کفر کیلئے جہنم کی آگ ہو گی ۔ نہ انھیں ختم ہی کردیا جائے گا کہ مرجائیں اور نہ ہی اس کا عذاب ان سے ہلکا کیا جائے گا ۔ ہم ناشکر گذار کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ۔ وہ لوگ اس میں چیخیں ماریں گے اور کہیں گے : اے ہمارے رب ! ہمیں یہاں سے نکال دے ، ہم نیک عمل کریں گے اس کے سوا جو ہم کرتے رہے تھے ۔ ( تو اللہ تعالیٰ کہے گا ) کیا ہم نے تمھیں اتنی لمبی عمر نہیں دی تھی جس میں نصیحت حاصل کرنے والا نصیحت حاصل کرتا اور تمھارے پاس تو ہماری طرف سے ڈرانے والا رسول بھی آیا تھا ۔ تو اب اپنے کئے کا مزہ چکھو ، ظالموں کا کوئی مدد گار نہیں ہے ۔‘‘ نیز فرمایا : ﴿فَأَمَّا الَّذِیْنَ شَقُوْا فَفِیْ النَّارِ لَہُمْ فِیْہَا زَفِیْرٌ وَّشَہِیْقٌ﴾ [3] ’’ پس جو لوگ بد بخت ہو نگے ان کا ٹھکانہ جہنم ہو گا ، جہاں وہ چیخیں اور دھاڑیں ماریں گے ۔‘‘ اور فرمایا : ﴿وَأَعْتَدْنَا لِمَنْ کَذَّبَ بِالسَّاعَۃِ سَعِیْرًا. إِذَا رَأَتْہُمْ مِّنْ مَّکَانٍ بَعِیْدٍ سَمِعُوْا لَہَا تَغَیُّظًا وَّزَفِیْرًا . وَإِذَا أُلْقُوْا مِنْہَا مَکَانًا ضَیِّقًا مُّقَرَّنِیْنَ دَعَوْا ہُنَالِکَ ثُبُوْرًا. لاَ تَدْعُوْا الْیَوْمَ ثُبُوْرًا وَّاحِدًا وَّادْعُوْا ثُبُوْرًا کَثِیْرًا﴾[4]
[1] صحیح مسلم:2845 [2] فاطر35:37-36 [3] ہود11 : 106 [4] الفرقان25 :14-11