کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 511
جہنم اور اس کا عذاب
اہم عناصر خطبہ :
٭ جہنم سے پناہ طلب کرنا ٭ جہنم سے ڈرانا
٭ جنت اور جہنم کے درمیان تکرار ٭ جہنمی گروہ
٭ جہنم کی آگ سب سے پہلے کن لوگوں کے ساتھ بھڑکائی جائے گی
٭جہنم کی گہرائی ٭ اہلِ جہنم کا کھانا پینا
٭ جہنم ہمیشہ رہے گی ٭ آتشِ جہنم کی شدت
٭عذابِ جہنم کی مختلف صورتیں ٭ عذابِ جہنم کے مراتب
٭ عذابِ جہنم سے نجات کس طرح ممکن ہے ؟
پہلا خطبہ
برادران اسلام ! ہمارا سابقہ خطبۂ جمعہ جنت اور اہلِ جنت کے متعلق تھاجبکہ آج کا خطبہ جہنم اور اہلِ جہنم کے متعلق ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس سے محفوظ رکھے ۔آ مین
جہنم اور اس کے عذاب کے متعلق اور جہنم والوں کے متعلق متعدد قرآنی آیات اور احادیث ِ نبویہ موجود ہیں۔ ہم یہاں اختصار کے ساتھ ان کا تذکرہ کرتے ہیں۔
(۱) جہنم سے پناہ طلب کرنا
اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی صفات میں سے ایک صفت یوں بیان فرمائی ہے :
﴿وَالَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَہَنَّمَ إِنَّ عَذَابَہَا کَانَ غَرَامًا. إِنَّہَا سَآئَ تْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا﴾[1]
’’ اور جو یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ! ہم سے دوزخ کا عذاب پرے ہی پرے رکھ کیونکہ اس
[1] الفرقان25 :66-65