کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 490
’’اس جنت کی صفت جس کا پرہیز گاروں سے وعدہ کیا گیا ہے یہ ہے کہ اس میں پانی کی نہریں ہیں جو بد بو کرنے والا نہیں ۔ اور دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہیں بدلا ۔ اور شراب کی نہریں ہیں جن میں پینے والوں کیلئے بڑی لذت ہے ۔ اور شہد کی نہریں ہیں جو بہت صاف ہے ۔ اور ان کیلئے وہاں ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے ۔ ‘‘
۹۔ تخت ، آبخورے ، جامِ شراب ، پسندیدہ میوے اور مختلف قسم کے پھل ، پرندوں کا گوشت اور کنواری حوریں ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
﴿وَالسَّابِقُوْنَ السَّابِقُوْنَ. أُوْلٰئِکَ الْمُقَرَّبُوْنَ. فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ. ثُلَّۃٌ مِّنَ الْأَوَّلِیْنَ . وَقَلِیْلٌ مِّنَ الْآخِرِیْنَ. عَلٰی سُرُرٍ مَّوْضُوْنَۃٍ. مُّتَّکِئِیْنَ عَلَیْہَا مُتَقَابِلِیْنَ. یَطُوْفُ عَلَیْہِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ. بِأَکْوَابٍ وَّأَبَارِیْقَ وَکَأْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍ . لَا یُصَدَّعُوْنَ عَنْہَا وَلاَ یُنْزِفُوْنَ . وَفَاکِہَۃٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَ. وَلَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَہُوْنَ. وَحُوْرٌ عِیْنٌ. کَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَکْنُوْنِ. جَزَآئً بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ . لاَ یَسْمَعُوْنَ فِیْہَا لَغْوًا وَّلاَ تَأْثِیْمًا. إِلاَّ قِیْلاً سَلاَمًا سَلاَمًا . وَأَصْحَابُ الْیَمِیْنِ مَا أَصْحَابُ الْیَمِیْنِ . فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍ . وَطَلْحٍ مَّنْضُوْدٍ . وَظِلٍّ مَّمْدُوْدٍ . وَّمَآئٍ مَّسْکُوْبٍ . وَّفَاکِہَۃٍ کَثِیْرَۃٍ . لاَّ مَقْطُوْعَۃٍ وَّلاَ مَمْنُوْعَۃٍ . وَّفُرُشٍ مَّرْفُوْعَۃٍ . إِنَّا أَنْشَأْنَاہُنَّ إِنْشَآئً . فَجَعَلْنَاہُنَّ أَبْکَارًا . عُرُبًا أَتْرَابًا . لِّأَصْحَابِ الْیَمِیْنِ . ثُلَّۃٌ مِّنَ الْأَوَّلِیْنَ وَثُلَّۃٌ مِّنَ الْآخِرِیْنَ ﴾[1]
’’ اور جو سبقت لے جانے والے ہیں وہ تو سبقت لے جانے والے ہی ہیں۔ وہ بالکل تقرب حاصل کئے ہوئے ہیں ۔ نعمتوں والی جنتوں میں ہیں ۔ ( بہت بڑا) گروہ تو اگلے لوگوں میں سے ہو گا اور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے ۔ یہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر ، ایک دوسرے کے سامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہونگے ۔ ان کے پاس ایسے ( خدمت گار) لڑکے آمدو رفت کریں گے جو ہمیشہ ( اسی طرح) رہیں گے ۔ آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لیکر جو بہتی ہوئی شراب سے پُر ہو جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے ۔ اور ایسے میوے لئے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں ۔ اور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں ۔ اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں جو چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں ۔ یہ صلہ ہے ان کے اعمال کا ۔ وہ وہاں نہ بے
[1] الواقعۃ56 :40-11