کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 489
الْأَبْوَابُ. مُتَّکِئِیْنَ فِیْہَا یَدْعُوْنَ فِیْہَا بِفَاکِہَۃٍ کَثِیْرَۃٍ وَّشَرَابٍ. وَعِنْدَہُمْ قٰصِرَاتُ الطَّرْفِ أَتْرَابٌ. ہٰذاَ مَا تُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ. إِنَّ ہٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَہُ مِنْ نَفَادٍ﴾[1]
’’ یہ نصیحت ہے اور یقین مانوکہ پرہیزگاروں کی بڑی اچھی جگہ ہے ۔ یعنی ہمیشہ رہنے والی جنتیں جن کے دروازے ان کیلئے کھلے ہوئے ہیں ۔ جن میں بافراغت ، تکیے لگائے بیٹھے ہوئے ، طرح طرح کے میوے اور قسم قسم کی شرابوں کی فرمائشیں کریں گے ۔ اور ان کے پاس نیچی نظروں والی ہم عمر حوریں ہونگی ۔ یہ ہے جس کا وعدہ تم سے حساب کے دن کیلئے کیا جاتا تھا ۔ بے شک یہ ہمارا عطیہ ہے جس کا کبھی خاتمہ ہی نہیں ۔ ‘‘
اسی طرح اس کا فرمان ہے:﴿إِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًا. حَدَآئِقَ وَأَعْنَابًا. وَّکَوَاعِبَ أَتْرَابًا. وَّکَأْسًا دِہَاقًا. لاَ یَسْمَعُوْنَ فِیْہَا لَغْوًا وَّلاَ کِذَّابًا. جَزَآئً مِّنْ رَّبِّکَ عَطَآئً حِسَابًا﴾ [2]
’’ یقینا پرہیز گار لوگوں کیلئے کامیابی ہے ۔ باغات ہیں اور انگور ہیں ۔ اور نوجوان کنواری ہم عمر عورتیں ہیں ۔ اور چھلکتے ہوئے جامِ شراب ہیں ۔ وہاں نہ تو وہ بے ہودہ باتیں سنیں گے اور نہ جھوٹی باتیں ۔ ( ان کو) آپ کے رب کی طرف سے ( ان کے نیک اعمال کا ) یہ بدلہ ملے گا جو کافی انعام ہو گا ۔ ‘‘
۷۔اہلِ جنت کے دلچسپ مشغلے
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿إِنَّ أَصْحَابَ الْجَنَّۃِ الْیَوْمَ فِیْ شُغُلٍ فَاکِہُوْنَ. ہُمْ وَأَزْوَاجُہُمْ فِیْ ظِلاَلٍ عَلَی الْأَرَائِکِ مُتَّکِئُوْنَ. لَہُمْ فِیْہَا فَاکِہَۃٌ وَّلَہُمْ مَّا یَدَّعُوْنَ . سَلاَمٌ قَوْلاً مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴾[3]
’’ جنتی لوگ آج کے دن اپنے ( دلچسپ ) مشغلوں میں ہشاش بشاش ہیں ۔ وہ اور ان کی بیویاں سایوں میں مسہریوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہونگے ۔ ان کیلئے جنت میں ہر قسم کے میوے ہو نگے اور اسی طرح جو کچھ وہ طلب کریں گے ۔ مہربان رب کی طرف سے انھیں سلام کہا جائے گا۔‘‘
۸۔ جنت میں پانی ، دودھ ، شراب اور خالص شہد کی نہریں ہو نگی
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
﴿مَثَلُ الْجَنَّۃِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ فِیْہَا أَنْہَارٌ مِّنْ مَّآئٍ غَیْرِ آسِنٍ وَأَنْہَارٌ مِّنْ لَّبَنٍ لَّمْ یَتَغَیَّرْ طَعْمُہُ وَأَنْہَارٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّۃٍ لِّلشَّارِبِیْنَ وَأَنْہَارٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّی وَلَہُمْ فِیْہَا مِنْ کُلِّ الثَّمَرَاتِ وَمَغْفِرَۃٌ مِّنْ رَّبِّہِمْ﴾ [4]
[1] ص38 :55-49
[2] النبأ78 :36-31
[3] یس36 :58-55
[4] محمد47: 15