کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 488
وعدہ پورا کیا اور ہمیں اس زمین کا وارث بنا دیا کہ جنت میں جہاں چاہیں ٹھہریں ۔ سو عمل کرنے والوں کا کیا ہی اچھا بدلہ ہے ۔ ‘‘ ۴۔جنت میں جنتیوں کے درمیان کوئی رنجش نہیں ہوگی اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿إِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍ. اُدْخُلُوْہَا بِسَلاَمٍ آمِنِیْنَ. وَنَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِہِمْ مِّنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلٰی سُرُرٍ مُّتَقَابِلِیْنَ. لاَ یَمَسُّہُمْ فِیْہَا نَصَبٌ وَّمَا ہُمْ مِّنْہَا بِمُخْرَجِیْنَ ﴾[1] ’’ متقی ( پرہیز گار ) لوگ یقینا باغوں اور چشموں میں ہو نگے ۔ ( ان سے کہا جائے گا ) : سلامتی اور امن کے ساتھ اس میں داخل ہو جاؤ ۔ ان کے دلوں میں جو کچھ رنجش وکینہ تھا ہم سب کچھ نکال دیں گے ۔ وہ بھائی بھائی بنے ہوئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہو نگے ۔ نہ تو وہاں انھیں کوئی تکلیف چھو سکتی ہے اور نہ وہ وہاں سے کبھی نکالے جائیں گے ۔ ‘‘ ۵۔ جنتیوں کو سونے اور موتیوں کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا لباس ریشم کا ہو گا اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:﴿إِنَّ اللّٰہَ یُدْخِلُ الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصَّالِحَاتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْأَنْہَارُ یُحَلَّوْنَ فِیْہَا مِنْ أَسَاوِرَ مِنْ ذَہَبٍ وَلُؤْلُؤًا وَّلِبَاسُہُمْ فِیْہَا حَرِیْرٌ﴾ [2] ’’ ایمان والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ ان جنتوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جہاں انھیں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور سچے موتی بھی ۔ وہاں ان کا لباس خالص ریشم ہو گا ۔‘‘ اسی طرح اس کا فرمان ہے :﴿إِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ أَمِیْنٍ. فِیْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْن. یَلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّاِسْتَبْرَقٍ مُّتَقَابِلِیْنَ﴾ [3] ’’ بے شک اللہ سے ڈرنے والے امن اورچین کی جگہ میں ہو نگے ۔ باغوں اور چشموں میں ۔ باریک اور دبیز ریشم کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہو نگے ۔ ‘‘ ۶۔ اہل ِ جنت کیلئے میوے اور با حیا حوریں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:﴿ہٰذَا ذِکْرٌ وَّإِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ لَحُسْنَ مَآبٍ. جَنّٰتِ عَدْن ٍمُّفَتَّحَۃً لَّہُمُ
[1] الحجر15:48-45 [2] الحج22 :23 [3] الدخان44:55-51