کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 487
الْأَنْہَارُ کُلَّمَا رُزِقُوْا مِنْہَا مِنْ ثَمَرَۃٍ رِّزْقًا قَالُوْا ہٰذَا الَّذِیْ رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ وَأُوتُوْا بِہٖ مُتَشَابِہًا وَّلَہُمْ فِیْہَا أَزْوَاجٌ مُّطَہَّرَۃٌ وَّہُمْ فِیْہَا خَالِدُوْنَ﴾[1]
’’ اور ایمان و الوں اور نیک عمل کرنے والوں کو ان جنتوں کی خوشخبریاں دیجئے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ۔ جب کبھی انھیں پھلوں کا رزق دیا جائے گا اور ان کے پاس ہم شکل ( پھل ) لائے جائیں گے تو کہیں گے : یہ وہی ہے جوہمیں اس سے پہلے دیا گیا تھا ۔ ان کیلئے پاکیزہ بیویاں ہیں اور وہ ان جنتوں میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ۔ ‘‘
۲۔اہلِ جنت کا ایک دوسرے کو سلام
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:﴿إِنَّ الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصَّالِحَاتِ یَہْدِیْہِمْ رَبُّہُمْ بِإِیْمَانِہِمْ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہِمُ الْأَنْہَارُ فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ. دَعْوَاہُمْ فِیْہَا سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَتَحِیَّتُہُمْ فِیْہَا سَلاَمٌ وَآخِرُ دَعْوَاہُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ﴾[2]
’’ یقینا جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک کام کیے ان کا رب ان کو ان کے ایمان کے سبب ان کے مقصد تک پہنچا دے گا ، نعمت کے باغوں میں جن کے نیچے نہریں جاری ہو نگی ۔ ان کے منہ سے یہ بات نکلے گی: ’’سبحان اللہ ‘‘ اور ان کا باہمی سلام یہ ہو گا : ’’ السلام علیکم ‘‘ اور ان کی اخیر بات یہ ہو گی : تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جو سارے جہان کا رب ہے ۔ ‘‘
۳۔ فرشتے بھی اہل ِ جنت کو سلام کہیں گے اور خوشخبریاں سنائیں گے
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿وَسِیْقَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّہُمْ إِلَی الْجَنَّۃِ زُمَرًا حَتّٰی إِذَا جَآؤُوْہَا وَفُتِحَتْ أَبْوَابُہَا وَقَالَ لَہُمْ خَزَنَتُہَا سَلاَمٌ عَلَیْکُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوْہَا خَالِدِیْنَ. وَقَالُوْا الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ صَدَقَنَا وَعْدَہُ وَأَوْرَثَنَا الْأَرْضَ نَتَبَوَّأُ مِنَ الْجَنَّۃِ حَیْثُ نَشَآئُ فَنِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِیْنَ﴾[3]
’’ اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے تھے ان کے گروہ کے گروہ جنت کی طرف روانہ کئے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آ جائیں گے اور دروازے کھول دیئے جائیں گے اور وہاں کے نگہبان ان سے کہیں گے : تم پر سلام ہو ، تم خوشحال رہو ، تم اس میں ہمیشہ کیلئے چلے جاؤ۔ یہ کہیں گے : اللہ کا شکر ہے جس نے ہم سے اپنا
[1] البقرۃ2:25
[2] یونس10:10-9
[3] الزمر39:74-73