کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 486
جنت کی نعمتیں اور اس کا راستہ اہم عناصر خطبہ : 1۔ جنت اور اہلِ جنت کے اوصاف قرآن مجید میں 2۔ جنت کے اوصاف احادیث ِ نبویہ میں 3۔ جنت کا راستہ پہلا خطبہ برادران اسلام !آج کے خطبۂ جمعہ میں ہم ان شاء اللہ تعالیٰ جنت کے متعلق چند گذارشات عرض کریں گے جس کو اللہ تعالیٰ نے مومنوں کا ٹھکانا بنایا ہے۔ اور آئندہ خطبۂ جمعہ ان شاء اللہ تعالیٰ جہنم کے بارے میں ہو گا جس کو اس نے اللہ تعالیٰ نے مشرکوں ، کافروں اور منافقوں کا ٹھکانا بنایا ہے (نسأل اللّٰه العفو والعافیۃ) قیامت کے روز دو ہی ٹھکانے ہو نگے : جنت اور جہنم ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿فَرِیْقٌ فِیْ الْجَنَّۃِ وَفَرِیْقٌ فِیْ السَّعِیْرِ﴾ [1] ’’ ایک گروہ جنت میں ہو گا اور ایک گروہ جہنم میں ہو گا ۔ ‘‘ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہم سب کو جنت الفردوس میں داخل کرے اور ہمیں جہنم کے عذاب سے محفوظ رکھے ۔ آمین آئیے سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے جنت کا تذکرہ کس طرح سے کیا ہے ؟ اور اہلِ جنت کے اوصاف کون سے بیان کیے ہیں ؟ (۱) جنت کے اوصاف قرآنِ مجید میں ۱۔ جنت کے پھل اور اہلِ جنت کی بیویاں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:﴿وَبَشِّرِ الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا
[1] الشوری42 :7