کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 48
اﷲ تعالیٰ کی الوہیت میں شرک کی مختلف شکلیں یہ ہیں :
1۔ غیر اﷲ سے دعا کرنا ، غیر اﷲ کے سامنے ہاتھ پھیلانا اور غیر اﷲ کو مدد کے لئے پکارنا شرکِ اکبر ہے ۔ کیونکہ نفع ونقصان کا مالک ، قضائِ حاجات کا اختیار رکھنے والا اور مشکلات کو ٹالنے والا صرف اور صرف اﷲ تعالیٰ ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿وَلاَ تَدْعُ مِن دُونِ اللّٰہِ مَا لَا یَنفَعُکَ وَلَا یَضُرُّکَ فَإِن فَعَلْتَ فَإِنَّکَ إِذاً مِّنَ الظَّالِمِیْنَ٭ وَإِن یَّمْسَسْکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہُ إِلَّا ہُوَ وَإِن یُّرِدْکَ بِخَیْرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضْلِہِ یُصِیْبُ بِہِ مَن یَّشَائُ مِنْ عِبَادِہِ وَہُوَ الْغَفُورُ الرَّحِیْمُ ﴾[1]
’’ اور اﷲ کو چھوڑ کر کسی اورکو مت پکارنا جو تجھے نہ نفع پہنچاسکے اور نہ نقصان پہنچاسکے۔ اگر آپ نے ایسا کیا تو آپ ظالموں میں سے ہو جائیں گے ۔ اور اگر آپ کو اﷲ تعالیٰ کوئی نقصان پہنچائے تو اس کے علاوہ اسے کوئی دور کرنے والا نہیں ۔ اور اگر وہ آپ کو کوئی خیر پہنچانا چاہے تو اس کے فضل کو کوئی ہٹانے والا نہیں ۔ وہ اپنا فضل اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے نچھاور کردے ۔ اور وہ بڑا معاف کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔ ‘‘
ذرا غور فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اگرآپ نے غیر اللہ کو پکارا تو آپ ظالموں میں سے ہو جائیں گے ! اس سے معلوم ہوا کہ جب سید الرسل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم غیر اللہ کو پکارنے کی وجہ سے ظالموں میں سے ہو سکتے ہیں (حالانکہ ان سے ایسا ہونا محال ہے ) تو ان سے کم تر کوئی اور انسان اگر غیر اللہ کو پکارے توکیا وہ ظالموں میں سے نہیں ہو گا !
اسی طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ مَا یَفْتَحِ اللّٰهُ لِلنَّاسِ مِن رَّحْمَۃٍ فَلاَ مُمْسِکَ لَہَا وَمَا یُمْسِکْ فَلَا مُرْسِلَ لَہُ مِن بَعْدِہِ وَہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ﴾[2]
’’ اﷲ جو رحمت لوگوں کے لئے کھول دے اسے کوئی روکنے والا نہیں ۔ اور جسے وہ روک دے اس کے بعد اسے کوئی جاری رکھنے والا نہیں۔ اور وہ سب پر غالب اور حکمت والا ہے ۔ ‘‘
اس آیتِ کریمہ سے
؎ خدا کا پکڑا چھڑا لے محمد محمد کا پکڑا چھڑا کوئی نہیں سکتا
کی حقیقت بھی کھل گئی کہ یہ محض ایک جھوٹ ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے واضح فرما دیا ہے کہ جس کو وہ پکڑ لے اسے کوئی نہیں چھڑا سکتا ۔
اور جب اﷲ تعالیٰ نے قرآن مجید میں حکم دیا ہے کہ صرف مجھ سے مانگو اور اس نے مانگنے والے کو دینے کا
[1] یونس10 :107-106
[2] فاطر35 :4