کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 457
فَعَلَ،وَعَنْ مَالِہٖ مِنْ أَیْنَ اکْتَسَبَہُ وَفِیْمَ أَنْفَقَہُ،وَعَنْ جِسْمِِہٖ فِیْمَ أَبْلَاہُ[1]))
’’ قیامت کے دن بندے کے قدم نہیں ہل سکیں گے یہاں تک کہ اس سے سوال کیا جائے گا کہ اس نے زندگی کیسے گزاری ؟ علم پر کتنا عمل کیا ؟ مال کہاں سے کمایا اور کہاں پر خرچ کیا ؟اور جسم کس چیز میں کھپایا ؟‘ ‘
اورحضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
(( لَا تَزُوْلُ قَدَمَا ابْنِ آدَمَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مِنْ عِنْدِ رَبّہٖ حَتّٰی یُسْأَلَ عَنْ خَمْسٍ : عَنْ عُمُرِہٖ فِیْمَ أَفْنَاہُ،وَعَنْ شَبَابِہٖ فِیْمَ أَبْلَاہُ،وَ مَالِہٖ مِنْ أَیْنَ اکْتَسَبَہُ وَفِیْمَ أَنْفَقَہُ ، وَ مَاذَا عَمِلَ فِیْمَا عَلِمَ )) [2]
’’ قیامت کے دن پانچ چیزوں کے بارے میں سوالات سے پہلے کسی بندے کے قدم اپنے رب کے پاس سے ہل نہیں سکیں گے : عمر کے بارے میں کہ اس نے کیسے گزاری ؟ جوانی کے بارے میں کہ اس نے اسے کس چیز میں کھپایا ؟ مال کے بارے میں کہ اس نے اسے کہاں سے کمایا اور کہاں پر خرچ کیا ؟ اور علم کے بارے میں کہ اس نے اس پر کتنا عمل کیا ؟ ‘‘
یومِ قیامت ۔۔۔۔۔ فیصلہ کا دن ہے
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
(( مَا مِنْ صَاحِبِ ذَہَبٍ وَلَا فِضَّۃٍ لَا یُؤَدِّیْ مِنْہَا حَقَّہَا إِلَّا إِذَا کَانَ یَوْمُ الْقِیَامَۃِ صُفِّحَتْ لَہُ صَفَائِحُ مِنْ نَّارٍ ، فَأُحْمِیَ عَلَیْہَا فِیْ نَارِ جَہَنَّمَ فَیُکْوٰی بِہَا جَنْبُہُ وَجَبِیْنُہُ وَظَہْرُہُ ، کُلَّمَا بَرَدَتْ أُعِیْدَتْ لَہُ فِیْ یَوْمٍ کَانَ مِقْدَارُہُ خَمْسِیْنَ أَلْفَ سَنَۃٍ حَتّٰی یُقْضٰی بَیْنَ الْعِبَادِ )) [3]
’’ جس شخص کے پاس سونا چاندی ہو اور وہ اس کا حق ( زکاۃ ) ادا نہ کرتا ہو ، قیامت کے دن اس کیلئے آگ کی تختیاں بنائی جائیں گی جنھیں جہنم کی آگ میں گرم کیا جائے گا ، پھر ان کے ساتھ اس کے پہلو ، اس کی پیشانی اور پیٹھ کو داغا جائے گا ۔ جب وہ تختیاں ٹھنڈی ہو جائیں گی تو انھیں دوبارہ گرم کیا جائے گا اور پھر اسے داغا جائے گا ۔ اور جب تک بندوں کے درمیان فیصلہ نہیں کر دیا جائے گا اس کے ساتھ یہ سلوک بدستور جاری رہے گا جبکہ وہ دن پچاس ہزار سال کے برابر ہو گا ۔ ‘‘
[1] سنن الترمذی :2417 ۔ وصححہ الألبانی
[2] سنن الترمذی :2416 ۔ وصححہ الألبانی
[3] صحیح مسلم ۔ الزکاۃ باب إثم مانع الزکاۃ:987