کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 438
روزِ قیامت کی ہولناکیاں (۱)
اہم عناصر خطبہ :
٭ بندوں کو کس طرح اٹھایا جائے گا ؟ ٭ حشر کی کیفیت
٭ ہر ایک کو اپنی فکر دامن گیر ہوگی ٭روزِ قیامت کا پسینہ
٭ دعوت فکر وعمل ٭مقام محمود اور شفاعت ِ کبری
٭ یومِ قیامت …پیشی کا دن ٭ یومِ قیامت … حساب کا دن
٭یومِ قیامت … فیصلہ کادن ٭ یومِ قیامت … باز پرس کا دن
٭ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے ہم کلام ہو گا ٭ لوگوں کے درمیان قصاص
٭ حقوق العباد کے متعلق پوچھ گچھ
پہلا خطبہ
برادران اسلام !گذشتہ خطبۂ جمعہ میں ہم نے قیامت کی علامات،قیامت سے پہلے واقع ہونے والے بعض امور اور وقوعِ قیامت کی کیفیت کا تذکرہ کیا تھا جبکہ آج کے خطبۂ جمعہ میں ہم ان شاء اللہ تعالیٰ روزِ قیامت کی ہولناکیاں بیان کریں گے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کواس دن کی سختیوں سے محفوظ رکھے اور ہمارے حال پر رحم فرمائے ۔ آمین
ہر بندہ اپنے آخری عمل پر اٹھایا جائے گا
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
(( یُبْعَثُ کُلُّ عَبْدٍ عَلٰی مَا مَاتَ عَلَیْہِ[1]))
’’ ہر بندے کو اس عمل پر اٹھایا جائے گاجس پر اس کی موت آئی ۔ ‘‘
اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
(( إِذَا أَرَادَ اللّٰہُ بِقَوْمٍ عَذَابًا أَصَابَ الْعَذَابَ مَنْ کَانَ فِیْہِمْ ، ثُمَّ بُعِثُوْا عَلٰی نِیَّاتِہِمْ۔وفی
[1] صحیح مسلم :2878