کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 437
﴿فَأَمَّا مَنْ أُوْتِیَ کِتَابَہُ بِیَمِیْنِہٖ. فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًا. وَیَنْقَلِبُ إِلٰی أَہْلِہٖ مَسْرُوْرًا﴾ ’’ تو (اس وقت )جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا ٭ اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا ٭ اور وہ اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا ۔‘‘ ﴿وَأَمَّا مَنْ أُوْتِیَ کِتَابَہُ وَرَائَ ظَہْرِہٖ فَسَوْفَ یَدْعُوْ ثُبُوْرًا. وَّیَصْلٰی سَعِیْرًا. إِنَّہُ کَانَ فِیْ أَہْلِہٖ مَسْرُوْرًا. إِنَّہُ ظَنَّ أَنْ لَّنْ یَّحُوْرَ . بَلٰی إِنَّ رَبَّہُ کَانَ بِہٖ بَصِیْرًا﴾[1] ’’ہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا ٭ تو وہ موت کو بلانے لگے گا ٭ اور بھڑکتی ہوئی جہنم میں داخل ہو گا ٭یہ شخص اپنے متعلقین میں خوش تھا ٭ اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا ٭ کیوں نہیں ! اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا ۔ ‘‘ برادرانِ اسلام ! یہ موضوع اگلے خطبۂ جمعہ میں بھی ان شاء اللہ تعالیٰ جاری رہے گا ۔ آخر میں ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گوہیں کہ وہ اپنے خاص فضل وکرم سے ہم سب کو روزِ قیامت کی سختیوں سے محفوظ رکھے۔
[1] الإنشقاق84 :15-1