کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 436
﴿ وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ ﴾’’ اور جب نامہ اعمال کھول دئے جائیں گے ‘‘
﴿ وَإِذَا السَّمَآئُ کُشِطَتْ ﴾ ’’اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی ‘‘
﴿ وَإِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ ﴾’’ اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی ‘‘
﴿وَإِذَا الْجَنَّۃُ أُزْلِفَتْ ﴾ ’’اور جب جنت نزدیک کی جائے گی‘‘
﴿ عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَتْ ﴾ ’’تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہو گا۔ ‘‘[1]
سورۃ الإنفطار
﴿ إِذَا السَّمَآئُ انْفَطَرَتْ﴾ ’’ جب آسمان پھٹ جائے گا‘‘
﴿ وَإِذَا الْکَوَاکِبُ انْتَثَرَتْ ﴾’’ اور جب ستارے جھڑ جائیں گے ‘‘
﴿ وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ﴾’’اور جب سمندر بہہ نکلیں گے‘‘
﴿ وَإِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْ ﴾’’ اور جب قبریں ( شق کرکے ) اکھاڑ دی جائیں گی ‘‘
﴿عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ ﴾’’ اس وقت ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے ( یعنی اگلے پچھلے اعمال ) کو معلوم کر لے گا ۔‘‘[2]
سورۃ الإنشقاق
﴿ إِذَا السَّمَآئُ انْشَقَّتْ﴾ ’’ جب آسمان پھٹ جائے گا ‘‘
﴿ وَأَذِنَتْ لِرَبِّہَا وَحُقَّتْ ﴾
’’اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا اور وہ اسی کے لائق ہے‘‘
﴿ وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ ﴾ ’’ اور جب زمین ( کھینچ کر ) پھیلا دی جائے گی ‘‘
﴿ وَأَلْقَتْ مَا فِیْہَا وَتَخَلَّتْ ﴾
’’اور اس میں جو کچھ ہے اسے وہ اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی‘‘
﴿ وَأَذِنَتْ لِرَبِّہَا وَحُقَّتْ ﴾
’’ اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی اور وہ اسی کے لائق ہے ‘‘
﴿ یَآ أَیُّہَا الْإِنْسَانُ إِنَّکَ کَادِحٌ إِلٰی رَبِّکَ کَدْحاً فَمُلَاقِیْہِ ﴾
’’ اے انسان ! تو اپنے رب سے ملنے تک محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے والا ہے ‘‘
[1] التکویر81: 14-1
[2] الإنفطار82: 5-1