کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 382
’’ اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب کہ یہ ظالم لوگ موت کی سختیوں میں ہوتے ہیں اور فرشتے اپنے ہاتھ بڑھا کر انہیں کہہ رہے ہوتے ہیں : اپنی جانیں نکالو ، آج تم کو ذلت کی سزا دی جائے گی کیونکہ تم اللہ پر جھوٹ بولتے تھے اور تم اللہ کی آیات سے تکبر کرتے تھے ۔ ‘‘ اس آیت میں غور فرمائیں کہ ظالم کی موت کتنی بری اور کس قدر سخت ہوتی ہے کہ فرشتے اس کی جان نکالنے پر تیار نہیں ! وہ اسی کو حکم دیتے ہیں کہ تم اپنی جان خود نکالو ! اور موت کے وقت ہی اسے عذابِ الہی کی دھمکی سنا دیتے ہیں ! اور کافر کی موت کا نقشہ اللہ تعالیٰ نے یوں کھینچا ہے : ﴿ فَکَیْفَ إِذَا تَوَفَّتْہُمُ الْمَلاَئِکَۃُ یَضْرِبُوْنَ وُجُوْہَہُمْ وَأَدْبَارَہُمْ﴾[1] ’’ پس ان کی کیسی ( درگت ) ہوگی جبکہ فرشتے ان کی روح قبض کرتے ہوئے ان کے چہروں اور سرینوں پر ماریں گے ۔ ‘‘ جبکہ سورۃ النحل میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فرمانبرداروں اور نافرمانوں کی موت کے فرق کو یوں واضح کیا ہے: سب سے پہلے نافرمانوں کی موت کے متعلق فرمایا : ﴿اَلَّذِیْنَ تَتَوَفَّاہُمُ الْمَلائِکَۃُ ظَالِمِیْ أَنفُسِہِمْ فَأَلْقَوُا السَّلَمَ مَا کُنَّا نَعْمَلُ مِن سُوئٍ بَلیٰ إِنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌ بِمَا کُنتُمْ تَعْمَلُونَ. فَادْخُلُوا أَبْوَابَ جَہَنَّمَ خَالِدِیْنَ فِیْہَا فَلَبِئْسَ مَثْوَی الْمُتَکَبِّرِیْنَ﴾[2] ’’ وہ جو ( نافرمانی کرکے ) اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں فرشتے جب ان کی جان قبض کرنے لگتے ہیں تو وہ نیاز مندی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم توکوئی برا کام نہیں کرتے تھے ۔( تو ان سے کہا جاتا ہے) کیوں نہیں ! اللہ تمھارے عملوں کو خوب جاننے والا ہے ۔ لہٰذا تم ہمیشہ کیلئے جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ ، پس کیا ہی برا ٹھکانا ہے غرور کرنے والوں کا ! ‘‘ اس کے بعد اللہ تعالیٰ اپنے فرمانبرداراور نیک لوگوں کی موت کا تذکرہ یوں فرماتا ہے : ﴿اَلَّذِیْنَ تَتَوَفَّاہُمُ الْمَلآئِکَۃُ طَیِّبِیْنَ یَقُولُونَ سَلامٌ عَلَیْکُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّۃَ بِمَا کُنتُمْ تَعْمَلُونَ﴾ [3] ’’ وہ جن کی جانیں فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وہ پاک صاف ہوں فرشتے انہیں کہتے ہیں : تمھارے لئے سلامتی ہی سلامتی ہے ، جاؤ جنت میں چلے جاؤ اپنے ان اعمال کے سبب جو تم کرتے تھے ۔ ‘‘ ان آیات سے ثابت ہوا کہ نیک لوگوں کو ان کی موت کے وقت فرشتے سلامتی اور جنت کی عظیم خوشخبری
[1] محمد47:27 [2] النحل16:29-28 [3] النحل16:32