کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 325
جبکہ حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتحِ مکہ کے دن سورج کے بلند ہونے کے بعد ان کے گھر میں آٹھ رکعات پڑھیں اور ان کا بیان ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اتنی ہلکی نماز پڑھتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا تاہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع وسجود مکمل کرتے تھے۔[1] آخر میں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ کے مطابق کثرت سے نوافل پڑھنے کی توفیق دے اور ہمیں اپنی نمازوں میں خشوع وخضوع نصیب فرمائے ۔ آمین
[1] صحیح البخاری:1103،صحیح مسلم :336