کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 317
2۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خصوصی طور پر ان دو رکعات کی فضیلت بیان فرمائی جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
(( رَکْعَتَا الْفَجْرِ خَیْرٌ مِّنَ الدُّنْیَا وَمَا فِیْہَا [1]))
’’ فجر کی دو رکعات دنیا اور اس کے اندر جو کچھ ہے اس سے بہتر ہیں ۔‘‘
3۔فجر کی دو سنتوں میں تخفیف کرنا مسنون ہے جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی فرض نماز سے پہلے دو رکعات میں اس قدر تخفیف فرماتے کہ میں ( دل میں) یہ کہتی کہ پتہ نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت فاتحہ بھی پڑھی ہے یا نہیں ! [2]
4۔ان کا وقت اذان اور اقامت کے درمیان ہے جیسا کہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ جب مؤذن فجر کی اذان کہہ کر خاموش ہوتا اور صبح صادق ظاہر ہو جاتی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اقامت سے پہلے ہلکی سی دو رکعات پڑھتے تھے۔[3]
5۔ فجر کی دو سنتوں میں سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص کا پڑھنا مسنون ہے جیسا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو رکعات میں سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص پڑھتے تھے۔[4]
یا پہلی رکعت میں سورۃ البقرۃ کی آیت ( ۱۳۶) ﴿قُوْلُوْا آمَنَّا بِاللّٰہِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَیْنَا ۔۔۔﴾ اور دوسری رکعت میں سورت آل عمران کی آیت (۵۲) ﴿آمَنَّا بِاللّٰہِ وَاشْہَدْ بِأَنَّا مُسْلِمُوْنَ﴾ پڑھتے تھے ۔ جبکہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو رکعتوں میں ﴿قُوْلُوْا آمَنَّا بِاللّٰہِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَیْنَا۔۔۔﴾اور ﴿تَعَالَوْا إِلیٰ کَلِمَۃٍ سَوَائٍ بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمْ ﴾ پڑھتے تھے ۔ [5]
6۔ فجر کی سنتوں کے بعد لیٹنا مسنون ہے جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب فجر کی سنتیں پڑھ لیتے تو اپنے دائیں پہلو پر لیٹ جاتے تھے ۔[6]
7۔ فجر کی سنتوں کی قضا: جس شخص کی فجر کی سنتیں رہ جائیں وہ فجر کی فرض نماز کے بعد یا سورج کے بلند ہونے کے بعد انہیں پڑھ سکتا ہے ۔حضرت قیس بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( مسجد میں ) تشریف لائے ۔نماز کی اقامت کہی گئی ۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فجر کی نماز ادا کی ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( گھر کو )
[1] صحیح مسلم :725
[2] صحیح البخاری :1171، صحیح مسلم :724
[3] صحیح البخاری :618، صحیح مسلم :723
[4] صحیح مسلم :726
[5] صحیح مسلم :727
[6] صحیح البخاری :1160، صحیح مسلم 736