کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 304
نماز نفل کے فضائل ومسائل (۱) اہم عناصر خطبہ : 1۔نفل کا مفہوم 2۔ نماز نفل کے فضائل 3۔نماز نفل کے بعض مسائل 4۔ نماز نفل کی اقسام 5۔ فرائض سے پہلے اور ان کے بعد مؤکدہ وغیر مؤکدہ سنتیں 6۔ نماز چاشت برادران اسلام ! نماز اللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے ، نماز آنکھوں کو ٹھنڈک اور دل کو سکون پہنچاتی ہے اور نماز بے حیائی اور برائی سے منع کرتی ہے ۔ آج کا خطبۂ جمعہ نمازِ نفل کے فضائل ومسائل اور اس کی بعض انواع کے بارے میں ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو پابندی کے ساتھ فرائض ونوافل کو ادا کرنے کی توفیق دے ۔ 1۔نفل کا مفہوم : نفل اس کام کو کہتے ہیں جو مسلمان پر فرض نہ ہو اور وہ اسے اپنی خوشی سے انجام دے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَیْرًا فَہُوَ خَیْرٌ لَّہُ﴾[1] ’’ اور جو شخص اپنی خوشی سے زیادہ بھلائی کرے تو یہ اس کیلئے بہتر ہے ‘‘ اس مفہوم کے اعتبار سے نماز نفل میں ہر وہ نماز آتی ہے جو فرض نہ ہو ۔ مثلا فرائض سے پہلے اور ان کے بعد دائمی سنتیں ، نماز وتر ، نماز چاشت اور تہجد وغیرہ۔ 2۔نماز نفل کے فضائل 1۔ نماز نفل فرض نمازوں کو مکمل اور ان کے نقص کو پورا کرتی ہے ۔ اگر فرض نمازوں میں کوئی کمی رہ جائے مثلا نماز مکمل خشوع وخضوع کے ساتھ نہ پڑھی جائے، یا اس کی بعض
[1] البقرۃ2 :184