کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 287
ملا دوں اور یہ سب ان کے درمیان ہلاک ہو جائیں ۔ ‘‘
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
(( بَلْ أَرْجُوْ أَنْ یُّخْرِجَ اللّٰہُ مِنْ أَصْلَابِہِمْ مَنْ یَّعْبُدُ اللّٰہَ وَحْدَہُ لَا یُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا )) [1]
’’ نہیں ، بلکہ مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی پشتوں سے ان لوگوں کو پیدا کرے گا جو صرف اسی کی عبادت کریں گے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنائیں گے ۔ ‘‘
اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ آپ کو بخار تھا ۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ کو تو شدید بخار ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
(( أَجَلْ،إِنِّیْ أُوْعَکُ کَمَا یُوْعَکُ رَجُلاَنِ مِنْکُمْ ))
’’ کیوں نہیں ، مجھے اتنا بخار ہوتا ہے جتنا تم میں سے دو آدمیوں کو ہوتا ہے ۔ ‘‘
میں نے کہا : اور آپ کو اجر بھی تو دوگنا ملتا ہے ؟
آپ نے فرمایا : (( أَجَلْ ، ذَلِکَ کَذَلِکَ )) ’’ ہاں ، یہ اسی طرح ہے۔ ‘‘
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( مَا مِنْ مُسْلِمٍ یُصِیْبُہُ أَذًی شَوْکَۃٌ فَمَا فَوْقَہَا،إِلَّا کَفَّرَ اللّٰہُ بِہَا سَیِّئَاتِہٖ کَمَا تَحُطُّ الشَّجَرَۃُ وَرَقَہَا )) [2]
’’ جس مسلمان کو کوئی تکلیف پہنچے ، کانٹا چبھنے سے یا اس سے بڑی تکلیف ، تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو ایسے مٹا دیتا ہے جیسے ایک درخت اپنے پتے گراتا ہے۔ ‘‘
صبر کے بعض ثمرات
صبر کے بعض ثمرات وفوائد ہم قرآن مجید کی بعض آیات کے حوالے سے عرض کر چکے ہیں ۔ مثلا یہ کہ صبر کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ کی معیت نصیب ہوتی ہے ، اللہ تعالیٰ ان سے محبت کرتا ہے اور انھیں صبر کرنے کا اجرو ثواب بغیر حساب کے دیا جائے گا ۔۔۔۔ ان فوائد کے علاوہ صبر کے کچھ اور فوائد یہ ہیں :
1۔ صبر کرنے والوں پر دنیا میں اللہ تعالیٰ کی نوازشیں اور رحمتیں نازل ہوتی ہیں
ارشاد باری تعالیٰ ہے :﴿ وَلَنَبْلُوَنَّکُمْ بِشَیْئٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوْعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ
[1] صحیح البخاری :3231، صحیح مسلم :1795
[2] صحیح البخاری :5648، صحیح مسلم :2571