کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 280
استطاعت ان کا بدلہ دینا چاہئے ، نیز ان کیلئے دعا گو بھی ہونا چاہئے ۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :
(( مَنْ صُنِعَ إِلَیْہِ مَعْرُوْفٌ فَقَالَ لِفَاعِلِہٖ:جَزَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا ، فَقَدْ أَبْلَغَ فِی الثَّنَائِ [1]))
’’ جس شخص کے ساتھ نیکی کی جائے ، پھر وہ نیکی کرنے والے کیلئے یہ دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اِس کا بہترین بدلہ دے تو اُس نے اس کی تعریف کا حق ادا کر دیا ۔ ‘‘
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اپنا شکر گذار بنائے اور ہمیں اپنے محسن بھائیوں کا شکر ادا کرنے کی بھی توفیق دے ۔
[1] سنن الترمذی:2035۔و صححہ الألبانی