کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 254
فضیلت : ارشاد نبوی ہے : ’’ جو شخص یہ دعا پڑھتا ہے اسے صبح ہونے تک بچھو کا ڈسنا نقصان نہیں پہنچائے گا ۔‘‘ [1] اور ایک روایت میں ہے : ’’ جو شخص شام کو تین مرتبہ یہ دعا پڑھ لیتا ہے اسے اس رات کوبخارکوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔ ‘‘[2] 10۔ (( لَا إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ، یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ،وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ )) (صبح وشام دس دس مرتبہ ) فضیلت : ارشاد نبوی ہے : ’’جو شخص صبح کے وقت یہ دعا دس مرتبہ پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کیلئے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے ، دس گناہ مٹا دیتا ہے، دس گردنیں آزاد کرنے کااجر دیتا ہے اور اسے شیطان سے پناہ دے دیتا ہے۔‘‘[3] 11۔سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیات ( آمَنَ الرَّسُوْلُ سے سورت کے آخر تک) (رات کو ایک مرتبہ) فضیلت :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: (( اَلْآیَتَانِ مِنْ آخِرِ سُوْرَۃِ الْبَقَرَۃِ ،مَنْ قَرَأَہُمَا فِیْ لَیْلَۃٍ ، کَفَتَاہُ )) ’’جو شخص رات کو سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیات پڑھے تو یہ اسے ہر چیز سے کافی ہوجاتی ہیں۔ ‘‘[4] 12۔ درود شریف ( صبح وشام دس دس مرتبہ ) فضیلت:حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( مََنْ صَلّٰی عَلَیَّ حِیْنَ یُصْبِحُ عَشْرًا وَحِیْنَ یُمْسِیْ عَشْرًا،أَدْرَکَتْہُ شَفَاعَتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ [5])) ’’ جو آدمی صبح کے وقت دس مرتبہ اور شام کے وقت دس مرتبہ مجھ پر درود بھیجتا ہے ، اسے قیامت کے دن میری شفاعت نصیب ہو گی ۔ ‘‘ یہ تھے صبح وشام کے بعض اذکار اور ان کے فضائل۔ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہم انھیں روزانہ پابندی کے
[1] مسند أحمد ۔ صحیح الجامع الصغیر:1324و6427 [2] صحیح الترغیب والترھیب: 652 [3] احمد، نسائی،ابن حبان ۔ صحیح الترغیب والترھیب :660 [4] صحیح البخاری :4008،صحیح مسلم :807 [5] صحیح الجامع:6357