کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 250
(( إِنَّہُ خُلِقَ کُلُّ إِنْسَانٍ مِنْ بَنِیْ آدَمَ عَلٰی سِتِّیْنَ وَثَلَاثِمِائَۃِ مِفْصَلٍ،فَمَنْ کَبَّرَ اللّٰہَ،وَحَمِدَ اللّٰہَ،وَہَلَّلَ اللّٰہَ،وَسَبَّحَ اللّٰہَ،وَاسْتَغْفَرَ اللّٰہَ،وَعَزَلَ حَجَرًا عَنْ طَرِیْقِ النَّاسِ،أَوْ شَوْکَۃً أَوْ عَظْمًا عَنْ طَرِیْقِ النَّاسِ،وَأَمَرَ بِمَعْرُوفٍ،أَوْ نَہٰی عَنْ مُنْکَرٍ،عَدَدَ تِلْکَ السِّتِّیْنَ وَالثَّلَاثِمِائَۃِ السُّلَامیٰ ، فَإِنَّہُ یَمْشِیْ یَوْمَئِذٍ وَقَدْ زَحْزَحَ نَفْسَہُ عَنِ النَّارِ [1])) ’’ بنو آدم میں سے ہر انسان کو تین سو ساٹھ جوڑوں پر پیدا کیا گیا ہے ۔ لہٰذا جو شخص ان کے بقدر اللّٰه اکبر، الحمد للّٰه ، لا إلہ إلا اللّٰه ، سبحان اللّٰه ، أستغفر اللّٰه کہے اور لوگوں کے راستے سے پتھر یا کانٹا یا ہڈی ہٹادے ، اور نیکی کا حکم دے اور برائی سے منع کرے تو وہ یقین کرلے کہ اس دن اس نے اپنے آپ کو جہنم سے دور کر لیا ۔‘‘ 10۔یہ تسبیحات قیامت کے دن ترازو میں انتہائی وزنی ہوں گی حضرت ابو سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انتہائی خوشی اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا : (( مَا أَثْقَلَہُنَّ فِی الْمِیْزَانِ، سُبْحَانَ اللّٰہِ،وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ،وَلَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ،وَالْوَلَدُ الصَّالِحُ یُتَوَفّٰی لِلْمَرْئِ الْمُسْلِمِ فَیَحْتَسِبُہُ[2])) ’’ یہ کلمات ( سُبْحَانَ اللّٰہِ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ، وَلَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ ) ترازو میں کتنے وزنی ہیں ! اسی طرح اگر مسلمان کی نیک اولاد فوت ہو جائے اور وہ اس پر صبر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اجر وثواب کا طلبگار ہو۔ ‘‘ برادران اسلام ! تسبیحات کے علاوہ ذکر اللہ کا ایک حصہ صبح وشام کے اذکار بھی ہیں ، لہٰذا ہم انھیں بھی باقاعدگی کے ساتھ پڑھیں کیونکہ ان کے فضائل بھی بہت زیادہ ہیں اور دن اور رات میں ان کی برکات انتہائی عظیم ہیں ۔ تو لیجئے ان میں سے بعض اذکار اور ان کے فضائل سماعت کیجئے : صبح وشام کے بعض اذکار اور ان کے فضائل 1۔ آیۃ الکرسی (صبح وشام ایک ایک مرتبہ )
[1] صحیح مسلم: 1007 [2] سنن النسائی فی السنن الکبری، وصححہ الحاکم فی المستدرک ووافقہ الذہبی