کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 223
اس سے معلوم ہوا کہ صلہ رحمی علامت ِ ایمان ہے ۔
(۵) صلہ رحمی کرنا جنت میں لے جانے والے اعمال میں سے ہے
حضرت ابو ایوب الأنصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے ایسا عمل بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کردے ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
(( تَعْبُدُ اللّٰہَ لَا تُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا ، وَتُقِیْمُ الصَّلَاۃَ ، وَتُؤْتِی الزَّکَاۃَ ، وَتَصِلُ الرَّحِمَ [1]))
’’ تو اللہ کی عبادت کر اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنا ۔ اور نماز قائم کر ، زکاۃ ادا کر اور صلہ رحمی کر ۔ ‘‘
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سائل کو جنت میں پہنچانے والے اعمال کے بارے میں آگاہ فرمایا ۔ اور ان میں سے ایک عمل صلہ رحمی کو ذکر فرمایا ۔
(۶) صلہ رحمی کرنا اللہ کو محبوب اعمال میں سے ہے
خثعم قبیلے کے ایک شخص کا بیان ہے کہ میں اپنے چند ساتھیوں سمیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے کہا : کیا آپ دعوی کرتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں ؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا : ہاں ۔
میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کونسا عمل اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ہے ؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ پر ایمان لانا ۔
میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! پھر کونسا ؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر صلہ رحمی کرنا ۔
میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! پھر کونسا ؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا۔[2]
(۷) صلہ رحمی کرنے سے اللہ تعالیٰ گناہ معاف فرما دیتا ہے
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ وَلَا یَأْتَلِ أُوْلُوا الْفَضْلِ مِنکُمْ وَالسَّعَۃِ أَن یُؤْتُوا أُوْلِی الْقُرْبَی وَالْمَسَاکِیْنَ
[1] صحیح البخاری ۔ الأدب باب فضل صلۃ الرحم :5983
[2] أبو یعلی ۔ قال الألبانی : صحیح ۔ صحیح الترغیب والترہیب :2522