کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 205
(( یَا غُلَامُ ! أَلَا أُعَلِّمُکَ کَلِمَاتٍ یَنْفَعُکَ اللّٰہُ بِہِنَّ؟))
’’ اے بچے ! میں تمھیں آج نفع بخش باتیں نہ بتاؤں جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ تمہیں نفع پہنچائے گا ؟میں نے کہا :کیوں نہیں ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
1۔ (( اِحْفَظِ اللّٰہَ یَحْفَظْکَ))
’’ تم اللہ ( کے دین کی ) حفاظت کرنا ( اس کے احکام پر عمل کرنا اور جن کاموں سے اس نے منع کیا ہے ان سے بچنا ) اس طرح اللہ تعالیٰ تمھاری حفاظت کرے گا ۔ ‘‘
2۔ (( اِحْفَظِ اللّٰہَ تَجِدْہُ تُجَاہَکَ))
’’ تم اللہ تعالیٰ کی حدود سے تجاوز نہ کرنا اللہ تعالیٰ تمھاری مدد کرے گا ۔ ‘‘
3۔ (( إِذَا سَأَلْتَ فَاسْأَلِ اللّٰہَ )) ’’ تم جب بھی مانگنا چاہو تو صرف اللہ تعالیٰ سے مانگنا ۔ ‘‘
4۔ (( وَإِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللّٰہِ ))
’’ اور جب بھی تمھیں مدد کی ضرورت ہو توصرف اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنا ۔ ‘‘
5۔(( وَاعْلَمْ أَنَّ الْأُمَّۃَ لَوِ اجْتَمَعَتْ عَلٰی أَنْ یَّنْفَعُوْکَ بِشَیْئٍ،لَمْ یَنْفَعُوْکَ إلِاَّ بِشَیْئٍ قَدْ کَتَبَہُ اللّٰہُ لَکَ،وَإِنِ اجْتَمَعُوْا عَلٰی أَنْ یَّضُرُّوْکَ بِشَیْئٍ لَمْ یَضُرُّوْکَ إِلَّا بِشَیْئٍ قَدْ کَتَبَہُ اللّٰہُ عَلَیْکَ))
’’ اور اس بات پر اچھی طرح سے یقین کر لو کہ اگر تمام لوگ مل کر تمھیں نفع پہنچانا چاہیں تو وہ تمھیں محض اتنا نفع پہنچا سکیں گے جتنا اللہ تعالیٰ نے تمھارے حق میں لکھ رکھا ہے ۔ اور اگر وہ سب کے سب مل کر تمھیں نقصان پہنچانا چاہیں تو وہ ایسا نہیں کر سکتے ۔ ہاں اللہ نے جو تیرا نقصان لکھ رکھا ہے تو وہ ہو کررہے گا ۔ ‘‘
6۔ (( رُفِعَتِ الْأَقْلَامُ وَجَفَّتِ الصُّحُفُ))
’’ قلم اٹھا لئے گئے ہیں اور صحیفے خشک ہو چکے ہیں ۔‘‘ ( یعنی تقدیریں لکھی جا چکی ہیں )
7۔ (( تَعَرَّفْ إِلَی اللّٰہِ فِیْ الرَّخَائِ یَعْرِفْکَ فِیْ الشِّدَّۃِ ))’’ خوشحالی کے ایام میں اللہ تعالیٰ (کے حقوق ) پہچانتے رہو ، تنگی کے ایام میں اللہ تعالیٰ تمھاری مدد کرے گا ۔ ‘‘
8۔ (( وَاعْلَمْ أَنَّ مَا أَخْطَأَکَ لَمْ یَکُنْ لِیُصِیْبَکَ وَمَا أَصَابَکَ لَمْ یَکُنْ لِیُخْطِئَکَ)) ’’اور اس بات کو بھی اچھی طرح یاد کر لو کہ جو چیز تجھ سے چُوک گئی وہ تجھے ملنے والی نہ تھی ۔ اور جو تجھے مل گئی وہ تم سے چُوکنے والی نہ تھی ۔ ‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ تجھ سے جوچیز روک لے وہ تجھے ہرگز نہیں مل سکتی ۔ اور اللہ تعالیٰ تجھے جو چیز عطا کرنا