کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 164
اور ناشکری بیوی کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :
(( لَا یَنْظُرُ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی إِلَی امْرَأَۃٍ لَا تَشْکُرُ لِزَوْجِہَا ، وَہِیَ لَا تَسْتَغْنِیْ عَنْہُ )) [1]
’’ اللہ تبارک وتعالیٰ اس عورت کی طرف دیکھتا ہی نہیں جو اپنے خاوند کی ناشکری ہو حالانکہ وہ اس کے بغیر رہ نہیں سکتی۔ ‘‘
ان احادیث کے پیشِ نظر بیوی پر لازم ہے کہ وہ اپنے خاوند کی شکر گذار اور احسانمند ہو اور اس کے تمام حقوق ادا کرنے کی کوشش کرے ۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :
(( لَا یَصْلُحُ لِبَشَرٍ أَنْ یَّسْجُدَ لِبَشَرٍ،وَلَوْ صَلَحَ لِبَشَرٍ أَنْ یَّسْجُدَ لِبَشَرٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَۃَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِہَا لِعِظَمِ حَقِّہٖ عَلَیْہَا[2]))
’’ کسی انسان کیلئے حلال نہیں کہ وہ کسی انسان کے سامنے سجدہ ریز ہو اور اگر ایسا کرنا درست ہوتا تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کے سامنے سجدہ ریز ہوکیونکہ اس پر اس کا حق بہت بڑا ہے ۔ ‘‘
اور بیوی کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا حق اس وقت تک ادا نہیں کر سکتی جب تک کہ وہ اپنے شوہر کا حق ادا نہ کرے ۔ جیسا کہ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( اَلْمَرْأَۃُ لَا تُؤَدِّیْ حَقَّ اللّٰہِ حَتّٰی تُؤَدِّیَ حَقَّ زَوْجِہَا،حَتّٰی لَوْ سَأَلَہَا وَہِیَ عَلٰی ظَہْرِ قَتَبٍ لَمْ تَمْنَعْہُ نَفْسَہَا )) [3]
’’ عورت اللہ تعالیٰ کا حق ادا نہیں کر سکتی یہاں تک کہ وہ اپنے شوہر کا حق ادا کرے حتی کہ اگر وہ کجاوے کی پیٹھ پر ہو اور اس کا شوہر اسے ( اپنی حاجت کیلئے ) بلائے تو وہ اپنے آپ کو اس کے سپرد کرنے سے انکار نہ کرے۔ ‘‘
اور حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص اپنی ایک بیٹی کو لیکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا : اے اللہ کے رسول ! میری اس بیٹی نے شادی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اپنے باپ کی فرمانبرداری کرو ۔ ‘‘اس نے کہا : اس اللہ کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ! میں اس وقت تک شادی نہیں کرونگی جب تک آپ مجھے یہ نہیں بتاتے کہ بیوی پرخاوند کا حق کیا ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم
[1] صحیح الترغیب والترہیب للألبانی :1944،والصحیحۃ : 289
[2] احمد ، والبزار ۔ صحیح الترغیب والترہیب للألبانی : 1936
[3] صحیح الترغیب والترہیب للألبانی:1943