کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 126
عورتیں ، عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں ، صدقہ کرنے والے مرد اور صدقہ کرنے والی عورتیں ، روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں ، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں ، بکثرت اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں ، ان سب کیلئے اللہ تعالیٰ نے مغفرت اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے ۔ ‘‘
عورت کی فطری کمزوریوں میں بعض رخصتیں
ذرا غور فرمائیں ! اسلام نے عورت کی فطری کمزوریوں اور اس کی بعض مجبوریوں کے پیشِ نظر اسے کئی احکامات میں رخصت بھی دی ہے۔ مثلا :
۱۔ حیض ونفاس کے ایام میں خاتونِ اسلام کو نماز اور روزے معاف ہیں ۔
۲۔ حیض ونفاس کے مخصوص ایام میں جو نمازیں رہ جاتی ہیں ان کی قضا بھی نہیں ہے۔ صرف روزوں کی قضا لازم ہے ۔
۳۔ حمل اور رضاعت کے ایام میں ( کمزوری اور مجبوری ہو تو ) عورت کو روزے قضا کرنے کی رخصت دی گئی ہے ۔
۴۔ حالت ِ حیض میں طوافِ وداع جو واجباتِ حج میں سے ہے معاف ہو جاتا ہے ۔
تو یہ رخصتیں بھی اس بات کی دلیل ہیں کہ اسلام نے عورت کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا اور نہ ہی اس پر ظلم کیا ہے ۔ بلکہ اس کی فطری مجبوریوں کا خیال رکھا گیا ہے اور اسے اس کی طاقت سے زیادہ کسی امر کا مکلف نہیں کیا گیا۔ لہٰذاخواتینِ اسلام کو بھی ان اسلامی تعلیمات کو بسروچشم قبول کر لینا چاہئے جو خود انہی کی عصمت کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق مرحمت فرمائے ۔
عورت کے تحفظ کے لیے اسلام کے چند مخصوص احکام
برادرانِ اسلام ! عورت کی عزت وحرمت کے تحفظ کیلئے اور اسے مریض دل قسم کے لوگوں کے شر سے بچانے کیلئے اسلام نے عورت کیلئے چند قوانین مقرر کئے ہیں ۔ ہم یہ قوانین ذکر کرنے سے پہلے اپنی مسلمان ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں کو یاد دلاتے ہیں کہ دنیا وآخرت میں ان کی بھلائی دین ِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے ۔ اور ان کی کامیابی وکامرانی اسلام کے ان ضابطوں اور اصولوں کو عملی جامہ پہنانے میں ہے جو کہ خود