کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 12
اس سے ثابت ہواکہ ہر داعی کی دعوت کا نقطۂ آغاز توحیدِ الٰہی ہے اور یہ اہمیت ِ توحید کی ایک واضح دلیل ہے ۔
5۔ توحید دین ِ اسلام کا پہلا رکن ہے
بُنِیَ الْإِسْلَامُ عَلیٰ خَمْسٍ : شَھَادَۃِ أَن لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللّٰہِ … Ě[1]
’’ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے : سب سے پہلی چیز اس بات کی گواہی دینا ہے کہ اﷲ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اﷲ کے رسول ہیں … الخ۔ ‘‘
6 ۔توحید اﷲ تعالیٰ کا اس کے بندوں پر پہلا حق ہے
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری پر آپ کے پیچھے بیٹھا تھا اور میرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان محض کجاوے کی لکڑی کا فاصلہ تھا ۔ اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’ اے معاذ بن جبل ! ‘‘ میں نے کہا : اے اﷲ کے رسول! میں حاضر ہوں ۔
پھر کچھ دیر آپ چلتے رہے ۔ پھر فرمایا :’’ اے معاذ بن جبل ! ‘‘
میں نے کہا : اے اﷲ کے رسول! میں حاضر ہوں ۔ پھر کچھ دیر آپ چلتے رہے ۔ پھر فرمایا :
’’ اے معاذ بن جبل ! ‘‘ میں نے کہا : اے اﷲ کے رسول! میں حاضر ہوں ۔پھر کچھ دیر آپ چلتے رہے ۔
یعنی کیا تم جانتے ہو کہ بندوں پر اﷲ کا حق کیا ہے؟
میں نے کہا : اﷲ اور اس کے رسول کو زیادہ علم ہے۔
’’ بندوں پر اﷲ تعالیٰ کا حق یہ ہے کہ وہ صرف اسی کی عبادت کریں اور اسکے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں ۔ ‘‘
پھر آپ کچھ دیر چلتے رہے ۔ آگے جاکر آپ نے فرمایا :
’’ اے معاذ بن جبل ! ‘‘ میں نے کہا : اے اﷲ کے رسول! میں حاضر ہوں۔
[1] متفق علیہ