کتاب: زاد الخطیب (جلد2) - صفحہ 102
6۔قیصر وکسری کی ہلاکت
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
(( إِذَا ہَلَکَ کِسْرٰی فَلَا کِسْرٰی بَعْدَہُ ، وَإِذَا ہَلَکَ قَیْصَرُ فَلَا قَیْصَرَ بَعْدَہُ ، وَالَّذِیْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہٖ لَتُنْفَقَنَّ کُنُوْزُہُمَا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ ))
’’ جب کسری ( بادشاہِ ایران ) ہلاک ہو جائے گا تو اس کے بعد کوئی اورکسری نہیں آئے گا اورجب قیصر (بادشاہِ روم ) ہلاک ہو جائے گا تو اس کے بعد کوئی اور قیصر نہیں آئے گا اوراس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے ! ان دونوں کے خزانے یقینا اللہ کے راستے میں خرچ کئے جائیں گے ۔ ‘‘[1]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیشین گوئی بھی لفظ بلفظ پوری ہوئی ۔ چنانچہ خلفائے راشدین ( حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ) کے ادوار میں قیصر وکسری کی سلطنتیں فتح ہو گئیں اور اس کے بعد دوبارہ قائم نہ ہو سکیں اوران دونوں کے خزانے اللہ کے راستے میں خرچ کئے گئے ۔
7۔ مدعیان نبوت
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
(( ۔۔۔۔۔۔۔وَلَا تَقُوْمُ السَّاعَۃُ حَتّٰی یُبْعَثَ دَجَّالُوْنَ کَذَّابُوْنَ قَرِیْبًا مِّنْ ثَلَاثِیْنَ ، کُلُّہُمْ یَزْعُمُ أَنَّہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ )) [2]
’’ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ تیس کے قریب جھوٹے دجال آئیں گے اور ان میں ہر ایک یہ دعوی کرے گا کہ وہ اللہ کا رسول ہے ۔‘‘
اور حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
(( …وَإِنَّہُ سَیَکُوْنُ فِیْ أُمَّتِیْ ثَلَاثُوْنَ کَذَّابُوْنَ،کُلُّہُمْ یَزْعُمُ أَنَّہُ نَبِیٌّ،وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِیِّیْنَ،لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ )) [3]
’’ اور میری امت میں تیس کذاب ( جھوٹے ) آئیں گے۔ ان میں سے ہر ایک یہ دعوی کرے گا کہ وہ نبی
[1] صحیح البخاری : 3618 ، صحیح مسلم :2918
[2] صحیح البخاری :3609
[3] سنن أبی داؤد :4252، سنن الترمذی :2219۔ وصححہ الألبانی