کتاب: زاد الخطیب (جلد1) - صفحہ 95
اور شاید اسی روایت کے پیش ِ نظر علامہ ابن القیم رحمہ اللہ اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ صوم عاشوراء کے تین مراتب ہیں:سب سے ادنیٰ مرتبہ یہ ہے کہ صرف دس محرم کا روزہ رکھا جائے ، پھر اس سے اونچا مرتبہ یہ ہے کہ اس کے ساتھ نو محرم کا روزہ بھی رکھا جائے اور اس سے اونچا مرتبہ یہ ہے کہ ان دونوں کے ساتھ گیارہ محرم کا روزہ بھی رکھا جائے ، کیونکہ اس مہینے میں جتنے زیادہ روزے رکھے جائیں گے اتنا زیادہ اجر وثواب ہوگا ۔ واللہ اعلم [1]
آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حرمت والے مہینوں کا احترام کرنے اور ان میں اور اسی طرح باقی مہینوں میں اپنی نافرمانی سے بچنے کی توفیق دے ۔ آمین
[1] زاد المعاد :72/2، وفتح الباری :289/4