کتاب: زاد الخطیب (جلد1) - صفحہ 54
’’حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ ایک دفعہ جمعہ پڑھنے کے لیے مسجد میں داخل ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ عبدالرحمن بن ام الحکم بیٹھ کر خطبہ دے رہا تھا تو) حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ )فرمانے لگے اس بدبخت کی طرف دیکھو بیٹھ کر خطبہ دے رہا ہے حالانکہ قرآن کریم میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمانے کا ذکرموجود ہے۔‘‘
لہٰذا بطور فیشن یاکسی معمولی عذر کی بنا پر بیٹھ کر خطبہ دینے والو ں کو اس حدیث پاک پر غور کرنا چاہئے۔
4۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر کی تین سیڑھیاں تھیں۔
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کَانَ جِذْعٌ یَقُومُ اِلَیہِ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم فَلَمَّا وُضِعَ لَہُ الْمِنْبَرُ سَمِعْنَا لِلْجِذْعِ مِثْلُ أَصْوَاتِ الْعِشَارِ حَتَّی نَزَلَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم فَوَضَعَ یَدَہُ عَلَیْہِ [1]
’’ایک کھجور کا تنا تھا جس کے ساتھ ٹیک لگا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے منبر بنا دیا گیا (اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس تنے کو چھوڑ کر منبر پر خطبہ دینے لگے)تو ہم نے اس تنے سے حاملہ اونٹنی کے کراہنے کی مانند رونے کی آواز سنی حتی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اترے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر اپنا دست مبارک رکھا (اور وہ خاموش ہوا)۔‘‘
حضرت حسن بصری رحمہ اللہ جب یہ حدیث بیان کرتے تو روپڑتے اور فرماتے:اللہ کے بندو!یہ لکڑی اتنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فراق میں روتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت کی مشتاق ہے تو آپ(انسان)کو اس سے کہیں زیادہ آپ کی زیارت اور ملاقات کا شوق ہونا چاہئے۔[2]
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ منبر نبوی کے بارے میں بیان کرتے ہیں:
’’وَاللّٰہِ اِنِّیْ لَاَعْرِفُ مِمَّا ہُوَ وَلَقَدْ رَاَیْتُہُ اَوَّلَ یَومٍ وُضِعَ وَاَوَّلَ یَومٍ جَلَسَ عَلَیْہِ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم اَرْسَلَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اِلٰی (فُلَانَۃَ)۔سَمَّاہَا سَعْدٌ۔ مُرِیْ غُلاَمَکِ النَّجَّارَ اَنْ یَعْمَلَ لِیْ اَعْوَادًا اَجْلِسُ عَلَیْہِنَّ اِذَا کَلَّمْتُ النَّاسَ فَأَمَرَتْہُ فَعَمِلَہَا مِنْ طَرْفَائِ الْغَابَۃِ ثُمَّ جَائَ بِہَا فَاَرْسَلَتْ اِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فَاَمَرَ بِہَا فَوُضِعَتْ ہَا ہُنَا‘‘[3]
’’ اللہ کی قسم !میں جانتا ہوں کہ منبر کس چیز سے بنایا گیا اور اسے میں نے اس روزدیکھا تھا جب اسے لا کر رکھا گیا
[1] البخاری:کتاب الجمعہ
[2] أبو یعلی:143/5
[3] صحیح البخاری:کتاب الجمعہ،917