کتاب: زاد الخطیب (جلد1) - صفحہ 537
ذَکَرْتُہُ فِیْ نَفْسِیْ، وَإِنْ ذَکَرَنِیْ فِیْ مَلَأٍ ذَکَرْتُہُ فِیْ مَلَأٍ خَیْرٍ مِّنْہُمْ،وَإِنْ تَقَرَّبَ إِلَیَّ بِشِبْرٍ تَقَرَّبْتُ إِلَیْہِ ذِرَاعًا،وَإِنْ تَقَرَّبَ إِلَیَّ ذِرَاعًا تَقَرَّبْتُ إِلَیْہِ بَاعًا،وَإِنْ أَتَانِیْ یَمْشِیْ أَتَیْتُہُ ہَرْوَلَۃً[1])) ’’ اللہ تعالیٰٰ ارشاد فرماتا ہے کہ میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق اس سے سلوک کرتا ہوں۔ اور جب وہ میرا ذکر کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔ اگر وہ مجھے دل میں یاد کرے تو میں بھی اسے دل میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ کسی جماعت میں مجھے یاد کرے تو میں اس سے بہتر جماعت میں اسے یاد کرتا ہوں۔ اور اگر وہ ایک بالشت میرے نزدیک ہوتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس کے نزدیک ہوتا ہوں۔ اور اگر وہ ایک ہاتھ میرے نزدیک ہوتا ہے تو میں ایک کلا (دونوں ہاتھ پھیلائے ہوئے ) اس کے قریب ہوتا ہوں۔ اور اگروہ چلتا ہوا میرے پاس آئے تو میں دوڑ کر اس کی طرف جاتا ہوں۔ ‘‘ یہ حدیث تو عام ذکر کے بارے میں ہے اور جہاں تک اِن کلمات کا تعلق ہے جن کے بار بار پڑھنے کا آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا توان کے بڑے فوائد ہیں۔ حضرت ابو مالک الأشعری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( اَلطَّہُوْرُ شَطْرُ الْإِیْمَانِ،وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ تَمْلَأُ الْمِیْزَانَ،وَسُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ تَمْلَآنِ( أَوْ تَمْلَأ) مَا بَیْنَ السَّمٰوَاتِ وَالْأرْضِ …)) [2] ’’ پاکیزگی آدھا ایمان ہے۔ ’’الحمد اللّٰه ‘‘ ترازو کو ( اجرو ثواب سے ) بھر دے گا۔ اور ’’ سبحان اللّٰه ‘‘ اور ’’الحمد اللّٰه ‘‘ یہ دونوں کلمات زمین وآسمان کے درمیانے خلاء کو ( اجر وثواب سے) بھر دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘ اس کے علاوہ ان کلمات مبارکہ کے مزید فوائد یہ ہیں : 1۔یہ تسبیحات اللہ تعالیٰٰ کے ہاںسب سے زیادہ محبوب کلام ہیں حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( أَحَبُّ الْکَلاَمِ إِلَی اللّٰہِ تَعَالیٰ أَرْبَعٌ،لَا یَضُرُّکَ بِأَیِّہِنَّ بَدَأْتَ: سُبْحَانَ اللّٰہِ ،وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ،وَلَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ،وَاللّٰہُ أَکْبَرُ )) [3]
[1] صحیح البخاری،التوحید،باب قول اﷲ{وَیُحَذِّرُکُمُ اﷲُ نَفْسَہُ}:7405،صحیح مسلم،کتاب الذکر والدعاء والتوبۃ،باب الحث علی ذکر اللّٰه تعالیٰٰ:2675 [2] صحیح مسلم:223 [3] صحیح مسلم:2137