کتاب: زاد الخطیب (جلد1) - صفحہ 529
ماہِ ذو الحجہ کے خطبات
1۔فضائل عشرۂ ذو الحجہ اور قربانی کے مسائل
2۔خطبۂ عید الاضحی
3۔خطبۂ حجۃ الوداع (۱)
4۔ خطبۂ حجۃ الوداع (۲)
عشرۂ ذوالحجہ کے فضائل واعمال
اہم عناصر خطبہ :
1۔ عشرۂ ذوالحجہ کی اہمیت 2۔ عشرۂ ذو الحجہ کے فضائل
3۔ عشرۂ ذو الحجہ میں مستحب اعمال 4۔ قربانی کی اہمیت
برادرانِ اسلام !
اللہ تعالیٰ نے چونکہ ہر انسان کو اپنی عبادت کیلئے ہی پیدا کیا ہے اس لئے اسے چاہئے کہ وہ ہر لمحہ اس کی منشا کے مطابق گذارے اور اس کی عبادت کے ذریعے اس کے تقرب کیلئے کوشاں رہے۔ تاہم اللہ تعالیٰ نے بعض حسین مواقع ایسے بھی عطا کئے ہیں کہ جن میں انسانوں کو اس کی عبادت کیلئے کمر بستہ ہو جانا چاہئے اور مختلف ومتنوع اعمال صالحہ میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
ان مبارک مواقع میں سے ایک موقعہ عشرۂ ذو الحجہ کا ہے۔ یہ وہ ایام ہیں جن کے افضل الایام ہونے کی شہادت رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے اور ان میں نیک عمل کی بڑی تاکید فرمائی ہے بلکہ اﷲتعالیٰ نے تو قرآن مجید